پرانے شہر کی خبریں - old city news 21 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

پرانے شہر کی خبریں - old city news 21 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-21

(پریس نوٹ)
آندھرا پردیش وقف بورڈ کے اسپیشل آفیسر نے انجمن دستی پارچہ بانی حرمین شریفین کی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلے میں پچھلے ہفتہ جو اقدام کئے ہیں اس سلسلے میں شہر یان حیدرآباد کے متفکر اور ذمہ دار افراد آصف پاشاہ سابق ریاستی وزیر ،ڈاکٹر فخر الدین محمد اعزازی سکریٹری میسکو ،ڈاکٹر حسن الدین احمد آئی اے ایس ریٹائر ڈ وسابق صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن وسابق صدر وقف بورڈ رشید انصاری سینئر صحافی ،پروفیسر ایم ایم انور صدر اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی ،ڈاکٹر محمد یوسف اعظم سابق سرجن دکن کالج آف میڈیسن وچیرمین اذان انٹر نیشنل اسکول ،ڈاکٹر محمد افتخار الدین ڈائر کٹر میسکو ، مولانا غیاث الاسلام رحمانی ڈائر کٹر میسکو AIEEF،ضیا ء الدین نئیر صدر اقبال اکیڈیمی ،سید انعام الرحمن غیور ،اگز یکیٹو ممبر سوسائٹی فار پر موشن آف ٹالرنس ،محفوظ احمد بزنس مین بنجارہ ہلز،سید مجیب الدین ممبر این ایم فاؤنڈیشن حیدرآباد ودیگر افراد نے اسپیشل آفیسر وقف بورڈ کے دیگر عملی اقدامات کی تو ستائش کی ہے تاہم مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی نے جو انجمن دستی پارچہ بافی شریفین کی وقف کردہ بو سیدہ اور قدیم جائیدادوں پر جدید عمارتیں تعمیر کر کے معیاری تعلیمی ادارے پچھلے تقریبا 30سال سے نہایت کامیابی کے ساتھ چلارہی ہے ۔ ان وقف بورڈ کی جانب سے بجائے معاونت کے بیجا مداخلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اس تحت چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کو جس انداز سے زیر نگرانی لینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ وہ نامناسب اور غور فکر کی محتاج اور باعث تشویش ہے ۔ کیونکہ اسپیشل آفیسر کی میعاد غیر معینہ ہے وقف بورڈ کی تشکیل ہوتے ہی ان تعلیمی اداروں کی ذمہ داری وقف بورڈ پر عائد ہوجائے گی لہذا اسپیشل آفیسر س اہل نہیں ہیں ۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم ، اس سلسلے میں حکومت آندھرا پردیش ،ریاستی اقلیتی کمیشن اور وقف بورڈ سے گذراش کرتے ہیں کہ دیگر اہم اوقافی جائیدادیں جو خود حکومت آندھرا پردیش کے علاوہ شہر کی اہم ہوٹلوں کے زیر استعمال ہیں ان کی طرف توجہ کی جائے تاکہ وقف بورڈ کے قیام اور اغراض ومقاصد جیسے منشائے وقف کے مطابق معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ، بیواؤں اور یتیموں کی امداد کے ساتھ ساتھ تعلیمی بیداری اور معاشی استحکام کے سلسلے میں توجہ مبذول ہوسکے ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکریٹری مدینہ ایجو کیشن سنٹر نے ایسا کوئی کام تو نہیں کیا ہے کہ بادی النظر میں غبن یا تغلب جیسے الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ جبکہ وقف بورڈ حیدر آباد کی دلچسپی صرف ان عمارات سے متعلق ہے جو انجمن دستی پارچہ بافی حرمین شریفین کے تحت وقف اور درج رجسٹر ہیں اور منشاء وقف کے مطابق ان عمارت کا استعمال ہورہا ہے ۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں