امریکہ سے فضائی حملے بند کرنے کا مطالبہ - حامد کرزئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

امریکہ سے فضائی حملے بند کرنے کا مطالبہ - حامد کرزئی

کابل
(آئی اے این یاس)
افغان صدرحامد کرزئی نے ایک بارپھرامریکہ زیرقیادت اتحادی فورسیس سے رہائشی علاقوں میں فضائی حملہ بند کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے امریکہ سے ملک میں مستقبل وپائیدارامن وسلامتی کویقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔صدرحامدکرزئی نے اس سلسلہ میں اتوارکی شب ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان احساسات کااظہارکیاجودراصل صوبہ پروان کی سیاہ گردضلع میں دودن قبل فضائی حملوں کے دوران دس سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کی جانب اشارہ تھا۔رکن پارلیمنٹ عبدالستارخواصی کی زیرقیادت تحقیقائی ٹیم کے مطابق گذشتہ ہفتہ صوبہ پروان کے ضلع سیاہ گردکے موضع واضغرمیں امریکی فضائی حملوں میں12عام شہری ہلاک ہوگئے تھے جن میں3خواتین اور5اطفال بھی شامل ہیں۔نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حامدکرزئی نے کہاکہ بیان کے مطابق اتحادی افواج کی جانب سے رہائشی مکانات پرحملے افغان عوام کیلئے باعث تشویش ہیں اوران کاخاتمہ ضروری ہے۔داریں اثناناٹوزیر قیادت آئی ایس اے ایف نے ایک بیان میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاع کومستردکرتے ہوئے کہاکہ حملہ میں14عسکریت پسندہلاک ہوئے۔آئی ایس اے ایف کے ایک بیان میں وضاحت کی گئی کہ کارروائی سے متعلق اطلاعات میں بتایاگیاہے کہ14مزاحمت کارہلاک ہوئے۔افسوس ناک واقعہ یہ ہے کہ عمارت میں کچھ شہری بھی موجودتھے جہاں سے مزاحمت کاروں نے فائرنگ کاسلسلہ جاری رکھاتھا۔قصرصدارت سے جاری ایک اوربیان میں صدرکرزئی نے پروان صوبہ میں12شہریوں کی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ کابل کے ایک یستوران پردہشت گردحملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔واضح رہے کہ اس حملہ میں21افرادہلاک ہوگئے تھے۔صدرکرزئی نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے خصوصی طورپراس بات کاتذکرہ کیاکہ امریکہ اب مزیدفوجی کارروائیاں یافضائی حملے جاری نہیں رکھ سکتا۔
Karzai demands US to stop air strikes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں