پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-16

(اعتماد نیوز)
مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی کے علاوہ انجمن دستی پارچہ بافی حرمین شریفین کے تحت 5اوقافی اداروں کو ریاستی وقف بورڈ نے راست اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جناب شیخ محمداقبال آئی پی ایس اسپیشل آفیسر وقف بورڈ نے آج حج ہاؤز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام 5قیمتی جائیدادیں بیت المدینہ، نامپلی (953مربع گز) ، مدینہ منزل ، حمایت نگر (27.26.6مربع گز) میدنیہ محل، حیدر گوڑہ (276مربع گز) ، وٹھل واڑی میں 10ملکیات اور مدینہ ولا ، دلاور گنج ،منگل ہاٹ بتائی گئی ہیں۔ بیت المدینہ روبر و باغ عامہ میں ہمہ منزلہ مدینہ ایجوکیشن سنٹر ہے جبکہ مدینہ منزل میں مدینہ اسکول، جونیئر و ڈگری کالجس اور مدینہ محل میں طبی مرکز چلا یا جا ر ہا ہے۔ اسپیشل آفیسر نے بتا یا کہ وقف بورڈ کے کنٹرول میں اداروں کے شامل کرنے سے ان اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان اداروں میں جو بے قاعدگیا ں کی گئی ہیں اور وقف املاک کو جو نقصان پہنچا یا گیا ہے اس کے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جناب شیخ محمد اقبال نے بتا یا کہ ان اداروں کی حقیقی آمدنی مخفی رکھی گئی اور2013میں مدینہ سوسائٹی نے ا س کا کرایہ 11,777روپئے ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ و ترقی کے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وقف جائیدادوں کے کرایوں کو موجودہ شرح کے مطابق کیا جارہا ہے تاکہ اوقاف کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔ اسپیشل آفیسر نے اس موقع پر علاء الدین ٹرسٹ کے تحت تمام جائیداوں کو بھی وقف بورڈ کی راست نگرانی میں حاصل کرنے کا اعلان کیا اور اس وقف جائیداد میں بد عنوانیوں کے ذمہ دار خاظی افراد کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا۔ جناب شیخ محمد اقبال نے بتا یا کہ مکہ مدینہ علاء الدین ٹرسٹ کی سالانہ آمدنی صرف 18لاکھ روپئے ظاہر کی جارہی ہے جب کہ ٹرسٹ کے تحت جائیدادوں سے سالانہ 3تا چار کروڑ روپئے آمدنی ہورہی ہے۔ یہ آمدنی منشائے وقف کے مطابق استعمال کی جاسکتی ہے۔ شیخ محمد اقبال نے کہا کہ وقف کے مفاد میں وہ خاطیوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے گریز نہیں کریں گے۔ اسٹیشن روڈ نامپلی وقف جائیداد کے کرایہ دار جی پلا ریڈی سوئیٹس کے بارے میں سوال پر اسپیشل آفیسر وقف بورڈ نے اس بارے میں تحقیقات کا اعلان کیا۔

(منصف نیوز بیوریو)
دونوں شہروں حیدر آباد اور سکندر آباد میں 12ربیع الاول کو جشن میلا دالنبی کا عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ جلسہ ہائے سیرت النبیاور جلسہ ہائے رحمت للعالمین عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیے گئے اور کئی مقامات پر میلاد جلوس نکالے گئے ۔ کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام نظام کالج گراؤنڈ پر جلسہ رحمت منعقد کیا گیا ، جس کو ممتاز علمائے کرام اور دانشوران ملت نے مخاطب کرتے ہوئے ارشاد ات نبوی پر عمل پیرا ہونے کی عامتہ المسلمین کو تلقین کی ۔ میلاد کا مرکزی جلوس تاریخی مکہ مسجد سے نکالا گیا ۔ امیر جامعہ نظامیہ سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی نے جلوس کو جھنڈی دکھائی ۔ مولانا سید شاہ اولیا حسینی مرتضیٰ پاشاہ صدر یو نا ئٹیڈ سنی فورم آآف انڈیا نے جلوس کی نگرانی کی ۔ جلوس میں 2لاکھ سے زائد عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ جلوس میں ہاتھی ، گھوڑے اور اونٹ شامل تھے ۔ جن پر نوجواان سبز پرچم تھامے ہوئے تھے ۔ نوجوانوںں میں زبردست جوش وخروش دیکھا گیا ۔ ڈی سی ایم ویان ، موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نوجوان سبز پرچم تھامے ہوئے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔ شاہ علی بنڈہ تا مدینہ بلڈنگ انسانی سروں کا سمندر نظر آرہا تھا ۔ ہر طرف سبز پرچم لہرارہے تھے ۔ سڑکوں پر جگہ جگہ اسٹیج سجائے گئے تھے ، جہاں جلوس کا استقبال کر رہے تھے ۔ ہر طرف نعمتوں کی گونج سنائی دے رہی تھی ۔ کمشنر پولیس انوراگ شرما کی نگرانی میں سیکوریٹی کا سخت بندوبست کیاگیا تھا ۔ مولانا سید قبول پاشاہ شطاری معتمد مجلس علمائے دکن کی دعا کے بعد جلوس روانہ ہوا ۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی ، کنویز جلوس اور دیگر علماء جلوس میں شریک تھے ۔ جلوس براہ چار مینار ، گلزار حوض ، مدینہ چوراہا ، نیا پل ، سالار جنگ میوزیم روڈ ، دار الشفاء ۔ پرانی حویلی ،، منڈی میر عالم ،، کوٹلہ علیجاہ ، چوراہا ، بی بی بازار ہوتا ہوا 3:30بجے مغلپور گراؤنڈ پہنچ کر اختتام کو پہنچا ۔ عید میلاد کے موققع پر تنظیم ارشاد المسلمین کی جانب سے آصفیہ سنٹرل لائبر یری افضل گنج اور سکندر آبباد بالا سرائی میں میلاد بلڈڈونیشن کیمپس منعقد کیے گئے ،جن میں ہزاروں عاشقان رسول نے اپنے خون کا عطیہ دیا ۔ مختلف علاقوں سے میلاد کے تقریبا 500جلوس نکالے گئے ، جو مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے ۔ بعض علاقوں میں رات 11بجے تک بھی جلوس دیکھے گئے ، جو پراننا شہر کے مختلف علاقوں میں گذرتے ہوئے اختتام کو پہنچے ۔ عید میلاد کے مساجد ، چوراہوں ۔ سڑکوں کو خصوصی برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔ مرد خواتین اور بچے خصوصی سجاوٹ کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق پرانا شہر کی جانب رواں دیکھے گئے ، بالخصوص علیجا ہ کوٹلہ ، یا قوت پورہ ، بڑا بازار ۔ بی بی بازار ، تالاب کٹہ ، حسینی علم منڈی میں خصوصی کمانیں اور چوراہوں کو سجایا گیا تھا ۔

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

1 تبصرہ:

  1. الحمد للہ
    کہین تو سہی محکمہ وقف پورڈ نے ذمہ داری دکھائی
    یہ سچ ہیکہ مفادات حاصلہ وقف جائیدادون کو نقصان پہنچارہے اور تجارتی انداز اپنے ہوئے تھے لیکن مسلمانوں کی خدمات بھی انجام دے رہے تھے
    یہی موقف اگر وقف بورڈ سجادگان کے بارے مین بھی اپنائے
    انداز دیکھنے کا ہوگا
    آج ہم اپنی دعاون کا اثر دیکھینگے
    گانا گا سکتے

    جواب دیںحذف کریں