شیخ حسینہ کی حکومت غیرقانونی - خالدہ ضیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

شیخ حسینہ کی حکومت غیرقانونی - خالدہ ضیا

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
بی این پی کی صدرخالدہ ضیانے اپنی حریف وزیراعظم شیخ حسینہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ملک میں موجودسیاسی تعطل کوختم کرنے مذاکرات شروع کریں۔خالدہ ضیانے کہاکہ5جنوری کے انتخابات کے ذریعہ ایک غیرقانونی حکومت مسلط کردی گئی۔خالدہ ضیانے عوامی لیگ کی صدراوروزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ ان کی پارٹی کے قائدین اورورکروں کوہراساں کرنے کاعمل روک دیاجائے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مذاکرات کے لیے خوشگوار ماحول تیارکرنے ان کی پارٹی کارکنوں اورقائدین کورہاکردیاجائے۔اپوزیشن نے انتخابات کامقاطعہ کرکے اورمسلسل ہڑتالوں سے انتخابات کوٹالنے کی کوشش تاہم خالدہ ضیانے کہاکہ بی این پی اب بھی سیاسی تعطل ختم کرنے مذاکرات کے لیے تیارہے۔شیخ حسینہ نے مطالبہ کیاکہ بی این پی مذاکرات کی راہ ہموارکرنے جماعت اسلامی سے تعلقات ختم کردے۔اس سلسلہ پوچھے جانے پرخالدہ ضیانے اس کاکوئی راست جواب نہیں دیا۔خالدہ ضیانے کہاکہ جماعت اسلامی ایک سیاسی پارٹی ہے۔عوامی لیگ نے بھی جماعت اسلامی سے اتحادکیاتھا۔انتخابات کے نتیجہ میں عوامی لیگ عوام سے دورہوگئی ہے اورعالمی برادری سے دورہوگئی ہے۔کیونکہ انتخابات صرف ایک تماشہ تھے۔خالدہ ضیانے اعلان کیاکہ20جنوری سے ملک بھرمیں عوامی ریالیاں نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ شیخ حسینہ کی غیرقانونی حکومت کے خلاف عوامی شعوربیدارکرنے پورے ملک کادورہ کریں گی۔
Bangladesh government illegal, Sheikh Hasina must step down: Zia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں