پرانے شہر کی خبریں - old city news 11 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-11

پرانے شہر کی خبریں - old city news 11 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-11

(سیاست نیوز)
پرانے شہرمیں ترقیاتی اقدامات کے اعلانات ہوتے ہیں اوران اعلانات پرعمل آوری کاسلسلہ بھی شروع ہوتاہے۔لیکن کروڑہاروپئے کے خرچ کے باوجودپراجکٹس تکمیل نہیں ہوپاتے لیکن اس پرسوال کوئی نہیں اٹھاتا۔موسی ندی کوخوب صورت بنانے کے علاوہ اسے سیاحتی مرکزکے طورپرفروغ دینے کے منصوبہ کااعلان کیاگیااوراس سلسلہ میں تعمیری کاموں کابھی آغازہوالیکن آج بھی موسی ندی جوں کی توں برقرارہے۔موسی ندی کے پانی کوصاف وشفاف بنانے کے پراجکٹ کے طورپرندی میں دوسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے گئے لیکن آج تک بھی اس سے صحیح استفادہ مشکل نظرآرہاہے۔ندی کو خوب صورت بنانے کے لیے ندی کے کنارے کومسطح کرتے ہوئے خوب صورت اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں مگروہ بھی اب تک کارکردنہیں ہیں۔ندی میں دومقامات پرمجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآبادکی جانب سے کروڑوں روپئے خرچ کرتے ہوئے ربرڈیم تعمیرکئے گئے جوکہ فی الحال مچھروں کی افزائش کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔پرانے شہرمیں مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآبادکے پراجکٹس تعطل کاشکاربننے کے متعلق کوئی عہدیداراطمینان بخش جواب دینے کے موقف میں نہیں ہے۔موسی ندی کوسیاحتی مرکزکے طورپرفروغ دینے کامنصوبہ تقریبا10تا12سال قبل تیارکیاگیاتھالیکن اس پرعمل آوری کاآغاز2005میں ہوامگریہ پراجکٹ آج بھی پائے تکمیل کونہیں پہنچاجس کی بنیادی وجہ کاموں کی رفتارمیں اختیارکردہ سستی اورکوتاہی ہے۔بلدی عہدیداروں کے بموجب سینکڑوں کروڑکے خرچ سے شروع کردہ اس پراجکٹ سے اب خودمجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآبادکے عہدیداروں کوتوقعات نہیں ہیں۔جب کہ پراجکٹ کے آغاز سے قبل اس پراجکٹ کے متعلق مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآبادبہت زیادہ پرامیدتھی لیکن جیسے جیسے پراجکٹ پرکام شروع ہواعہدیداروں کی امیدیں ماندپڑتی گئیں۔موسی ندی کوخوب صورت بنانے کے لیے جو پراجکٹ کاآغازہواتھااس کے تحت ربرڈیم تعمیرکئے گئے اوراس کے لیے بیرونی ملک کی رفتار سے مشاورت کی گئی اس عمل کی تکمیل کے بعدپراجکٹ کی رفتاریکلخت روک دی گئی۔مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآبادکی جانب سے پرانے شہرمیں معلنہ صرف اس ایک پراجکٹ کی یہ صورتحال نہیں ہے بلکہ تقریباہرپراجکٹ کواسی طرح تعطل کاشکاربنایاجاتارہاہے۔۔موسی ندی کے تحفظ،خوبصورت بنانے اورسیاحتی مرکزکے فروغ کے سلسلہ میں اقدامات کے معاملہ میں مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآبادکے علاوہ دیگرمحکمہ جات بھی شامل ہیں ۔ان محکمہ جات نے سال گذشتہ اس بات کااعلان کیاتھاکہ2013کے وسط میں موسی ندی کوخوبصورت بنانے کے پراجکٹ کوتکمیل کرلیاجائے گالیکن یہ پراجکٹ آج بھی اپنی تکمیل کامنتظرہے۔حیدرآبادمیں پرانے شہرکے عوام کے لیے سیاحتی مرکزکے فروغ کے نام پرگذشتہ10برسوں میں صرف ایک املی بن پارک قائم کیاگیالیکن اس پراجکٹ سے متصل بلدیہ نے کوڑے دان کے لیے جگہ فراہم کرتے ہوئے پارک کے قیام کے مقصدکوہی فوت کردیا۔مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآبادکے ایک سابق عہدیداروں نے بتایاکہ اس طرح کاموں کی مدت میں طوالت نہ صرف کام کے تخمینہ میں اضافہ کاباعث بنتی ہے بلکہ اگروقتافوقتاکاموں کوتعطل کاشکاربنایاجاتاہے توایسی صورت میں کام کبھی مکمل نہیں ہوپاتابلکہ اس میں کئی خامیوں کی نشاندہی ہونے لگتی ہے اورآخرمیں یہ کہہ دیاجاتاہے کہ اس پراجکٹ کی تکمیل سے کوئی فائدے کی توقع نہیں ہے۔پرانے شہرکے بیشترترقیاتی پراجکٹ'موسی ندی بچاؤ'پراجکٹ کی طرح ہی تعطل کاشکاربنے ہوئے ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں