کرناٹک - بھاگیہ لکشمی کے بعد اب لڑکیوں کیلئے دھن لکشمی منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-11

کرناٹک - بھاگیہ لکشمی کے بعد اب لڑکیوں کیلئے دھن لکشمی منصوبہ

ریاست کے سبھی سرکاری اسکولوں کی پہلی تعلیم لڑکیوں کو روزانہ کی حاضری کیلئے 2روپئے کی اعزازی رقم دئیے جانے کا فیصلہ آج کا بینہ اجلاس میں کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی سدرامیا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر قانون و پارلیمانی امور ٹی بی جئے چندر ا نے بتا یا کہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کی حاضری پر حوصلہ افزائی کیلئے اعزازی رقم دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے ہی اس منصوبے کو جاری کردیئے جانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے لئے رواں تعلیمی سال کے بقیہ تین ماہ کیلئے4.49کروڑ روپئے درکار ہیں۔ اس اعزازی رقم کی کس طرح تقسیم کی جائے ؟ اس کا پروگرام محکمہ تعلیم کے افسران تیار کریں گے۔ لڑکیوں کی ترک تعلیم کے معاملے میں انسانی ترقیاتی کمیشن نے تشویش ظاہر کی تھی۔ اسکے پیش نظر لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی غرض سے یہ اعزازی رقم دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ شہر کے ہبال میں واقع اگر یکلچر یونیورسٹی کے احاطے میں 4 ایکڑ اراضی پر مویشی بھون کی تعمیرکئے جانے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس میں حاصل کر لی گئی ہے۔ جس کیلئے 33کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 20کروڑ روپیوں کی لاگت سے عمارت کے تعمیر کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مویشی بھون کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد محکمہ مویشی پالن کی حدود میں آنے والے تمام دفاتر کو اس بھون میں منتقل کردیا جائے گا۔ وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا نے بتا یا کہ پری یونیورسٹی کالجوں میں لکچرس کے طور پر خدمات انجام دے رہے اساتذہ کو لازمی طور پر بی ایڈ کی تعلیم مکمل کرنا ہوگی۔ بی ایڈ کئے بغیر خدمات انجام دے رہے 1349لکچرروں کو بی ایڈ کی تعلیم مکمل کرنے کیلئے تنخواہوں کے ساتھ ساتھ فیس بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سے حکومت کے خزانے پر 9.44روپئے کا افزود بوجھ پڑے گا ۔ ان لکچررس کے بی ایڈ کی تعلیم کیلئے روانگی کے موقع پر مہمان اسا تذہ کے ذریعہ خدمات حاصل کی جائیں گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں