لوک سبھا انتخابات سے قبل کرناٹک بجٹ کی تیاریاں شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

لوک سبھا انتخابات سے قبل کرناٹک بجٹ کی تیاریاں شروع

بنگلور
(ایس این بی)
فروری کے دوسرے یاتیسرے ہفتہ میں ریاستی بجٹ پیش کردئے جانے کیلئے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔اگلے ہفتہ سے محکمہ کی طرف سے بحث شروع ہوجائیگی۔وسائل کی ذخیرہ اندوزی میں اہم کرداراداکرنے والے کامرس اینڈانڈسٹریز،ایکسائز،ٹرانسپورٹ اورمحصولات کے محکموں کی میٹنگ پہلے منعقد ہوگی۔اس کے بعدبقیہ محکموں کے میٹنگ مقررکی گئی ہے۔اس دوران آئی سی سی،ایف کے سی سی آئی سمیت مختلف یونٹوں کے ساتھ بھی بجٹ پربحث کرنے کافیصلہ لیاگیاہے۔لیجس لیچراجلاس کے انعقادکے درمیان بجٹ پرتبادلہ خیال کرنے کے بعدتمام کارروائی مکمل کرلینے کافیصلہ کیاگیاہے۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق لوک سبھاانتخابات کے پیش نظراس بارکے بجٹ میں چندعوام پرورپروگراموں کااعلان کرنے کے علاوہ بنگلور،میسور،منگلور،بلگام،بلاری،ہبلی۔دھارواڑمہانگرپالیکے کی ترقی کیلئے افزودگرانٹ جاری کرنے کافیصلہ وزیراعلی سدرامیاکے زیرغورہے۔اس کے لئے گزشتہ سال کے منصوبوں کاحجم48,685کروڑروپئے تھاامسال اس میں اضافہ کئے جانے کافیصلہ لیاگیاہے۔ریاست میں توقع کے مطابق وسائل کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہورہی ہے۔ایسے موقع پرلوک سبھاانتخابات کومدنظررکھتے ہوئے عوام پرورپروگراموں کااعلان کیاگیاتوآئندہ دنوں میں معاشی حالت میں بہتری لانامشکل ہوجانے کابھی حکومت کوخوف ہے۔ریاست میں کانگریس حکومت اقتدارمیں آنے کے بعد شروع کئے گئے انابھاگیہ،شیرابھاگیہ اسکیم کے علاوہ دودھ کیلئے تائیدی قیمت اوراہندہ طبقہ کے کارپوریشن میں حاصل کردہ قرضہ معاف کئے گئے ہیں اس سے ریاست کے خزانے پر زیادہ بوجھ پڑرہاہے۔جاریہ مالیاتی سال میں وسائل کی ذخیرہ اندوزی کاجونشانہ لگایاگیاتھاوہ بھی کامیاب نہیں ہوا۔2013ستمبرکے اواخرمیں اہم ٹیکس کے ذریعہ62,464کروڑروپئے وصول کرنے کافیصلہ کیاگیاتھااس کے باوجودصرف28,743.90کروڑروپئے وصول کئے گئے ہیں۔غیرمحصولات میں بھی4,038.28کروڑروپئے وصول کرنے کا نشانہ لگایاگیاتھالیکن1,668.62کروڑروپئے وصول ہوئے ہیں۔2012ء ستمبرکے اواخرتک اہم ٹیکس سے49.6فیصداورغیرٹیکس دہندگان سے52.7فیصدرقم وصول کی گئی تھی۔اس سے موازنہ کیاگیاتواس سال اہم ٹیکس سے3.6فیصداوربغیرٹیکس سے11.4فیصدرقم میں کمی واقع ہوئی ہے۔دسمبرکے اواخرتک بھی وسائل کی ذخیرہ اندوزی میں کوئی سدھارنہیں آیا۔اس سال تقریباایک ہزارکروڑروپیوں سے کم آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔سال2013-14میں1,21,611کروڑروپیوں کابجٹ پیش کرنے والے سدرامیانے بلگام لیجس لیچراجلاس میں7,743.64کروڑروپیوں کااضافی تخمینہ پیش کیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں