60 کوئلہ بلاکس کی حوالگی میں جرم کا اندیشہ نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

60 کوئلہ بلاکس کی حوالگی میں جرم کا اندیشہ نہیں

سی بی آئی نے 60کوئلہ بلاکس کی حوالگی میں کسی جرم کا ارتکاب کا پتہ نہیں چلا ہے جن کے بارے میں توقع ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت حاصل کرنے کے بعد جاریہ تحقیقاتی دائرہ سے انہیں باہر کردیا جائے گا۔ ایجنسی کے ذرائع نے بتایاکہ سپریم کورٹ میں ایجنسی کی جانب سے کل جو موقف سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی اس میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ ایجنسی نے اگرچہ ریکارڈس کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچی کہ 60 کوئلہ بلاکس کی حوالگی میں کسی قسم کی مجرمانہ کوتاہی کا اندیشہ نہیں ہے۔ ایسے بلاکس کی حوالگی میں بدعنوانیوں کے ارتکاب سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا عمل جاری رکھا جائے یا نہیں، اس بارے میں قطعی فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گ۔ ذرائع نے بتایاکہ فی الحال 195 کوئلہ بلاکس کی حوالگی ایجنسی کے پاس زیر تحقیق ہے جن میں سے 16 معاملات کے بارے میں سی بی آئی نے بادی النظر میں دھوکہ دہی، مجرمانہ کوتاہی کے ارتکاب اور رشوت خوری کا پتہ چلایاہے۔ ایجنسی نے اسی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران 60بلاکس کی حوالگی قواعد کے مطابق پائی گئی جس میں کسی قسم کے جرم کا پتہ نہیں چلا۔ ایجنسی نے تحقیقات کے دوران ریاستی حکومتوں، متعلقہ وزارتوں، اسکریننگ کمیٹی کے نکات اجلاس اور استفادہ کنندہ کمپنیوں کے فارمس اور دیگر دستاویزات کی تنقیح کی۔ ان کمپنیوں کے چند عہدیداروں کو ایجنسی نے طلب کیا اور تحقیقاتی ٹیم نے جو اعتراضات اٹھائے تھے ان سے متعلق وضاحتیں طلب کیں۔ سی بی آئی نے وکاس متل، جندال اسٹیل اینڈ پاور، راٹھی اسٹیل اینڈ پاور لمیٹیڈ، ہنڈالکو کے بشمول مختلف کمپنیوں کے خلاف 16 ایف آئی آر درج کئے۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ایجنسی، عدالت عظمی سے کہے گی کہ اس نے کوئلہ بلاکس حوالگی اسکامس سے متعلق تقریباً تمام فائلوں کا مطالعہ اور مشاہدہ کرلیا ہے چنانچہ اس کیس میں پوچھ تاچھ کا سلسلہ بند کیا جاسکتا ہے۔

CBI finds no criminality in allocation of 60 coal blocks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں