حکومت پرویز مشرف کو پھانسی دینا نہیں چاہتی - وال اسٹریٹ جنرل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

حکومت پرویز مشرف کو پھانسی دینا نہیں چاہتی - وال اسٹریٹ جنرل

کراچی
(ایجنسیاں )
امریکی اخبار \"وال اسٹڑیٹ جرنل\"لکھتا ہے کہ طبی وجود پر مشرف کو ملک سے جانے سے عدالتوں ،فوج اور حکومت کی فیس سیونگ کا رستہ نکل سکتا ہے ۔ مشرف کے خلاف غداری مقدمے نے حکومت اور فوج کے درمیان دوبارہ کشیدگی کے خدشات پیدا کردئیے ہیں ۔ اگر مشرف مجرم ٹھرایا گیا تو پھانسی کے ذریعے انہیں سزائے موت کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ غداری کی سزاموت ہے ۔ سزا کی صورت میں حکومت کے لئے فوج کے ساتھ تصادم کا رستہ نکل سکتا ہے ، عدالتوں کے لئے اس طرح کی سزا بے چینی کے سوالات کھڑے کر دے گی کیونکہ عدالتوں نے ہمیشہ فوجی حکومتوں کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔ ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے اخبار کا بتایا کہ حکومت غداری کے الزامات ثابت کر کے مشرف کو ایک مثال بنانے کے لئے بے چین ہے ۔ لیکن وہ اسے پھانسی پر لٹکتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے اور انہیں کچھ رعایت دے کر ملک چھوڑنے دیا جائے گا ۔ اخبار لکھتا ہے کہ حکومت مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ تو لائی لیکن ملک میں فوج کے غلبے کی وجہ سے سابق آرمی چیف کو سزا ہونے کی امید نہیں ۔ اخبار نے ٹیکساس کے مشرف کے ڈاکٹرکی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا کہ اسے امریکی بھیجا جائے لیکن فلوریڈا کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے راو لپنڈی کے اسپتال کی رپورٹ واضح کرتی ہے کہ مشرف کو معمولی سی دل کی بیماری ہے ۔
The government doesn't want to hang Pervez Musharraf - Wall Street Journal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں