خیبر پختونخوا اسمبلی احاطہ میں پولیس ملازم کی سینئر صحافی کو زد و کوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

خیبر پختونخوا اسمبلی احاطہ میں پولیس ملازم کی سینئر صحافی کو زد و کوب

پشاور
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے شمال مغربی شہر میں خبیر پختون خوا اسمبلی کے احاطہ میں ایک پولیس ملازم نے ایک سینئر صحافی کو بندوق سے شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں برہم نامہ نگاروں نے ایوان کی کاروئیوں کا بائیکاٹ کیا ۔ خبیر یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر محمد نعیم کے رفیق نامہ نگاروں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے زد کوب اور ہراسانی سے یونین کے نائب صدر مبری طرح زخمی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پولیس ملازم کے ساتھ محمد نعیم کی کسی بات پر بحث وتکرار ہوگئی ۔ وہ اپنی کار پارک کر رہے تھے کہ پولیس ملازم نے انہیں روکنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے پولیس ملازم کو پارکنگ ایریا کو خاردار تاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ پارکنگ ایریا صرف صحافیوں اور میڈیا کے لیے مخصوص تھا پولیس ملازم نے ان کا بازو پکڑ کر مروڑ دیا اور بعد ازاں بندوق سے ان کے سر پر کئی بار ضربیں لگائیں ۔ محمد نعیم کی ایک قریبی ہاسپٹل میں فورا شریک کیا گیا ۔ صحافیوں کے علم میں یہ بات آتے ہی انہوں نے اجلاس کا بائیکات کیا ۔ انہوں نے پولیس ملازم کے خلاف ایف آئی آردرج ہونے تک احتجاج جاری رکھنے اور ایوان کی کاروائیوں کی رپورٹنگ نہ کرنے کا بھی عہد کیا ۔ حکام نے بتایا کہ پولیس ملازم کو معطل کردیا گیا ہے تاہم صحافیوں نے اس کی بر طرفی کا مطالبہ کیا ۔ ارکان اسمبلی کی ایک کمیٹی پیر کو ایک اجلاس میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹنگ کا مکمل جائزہ لے گی ۔ علاوہ ازیں عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ اس کی رپورٹ اسپیکر کو پیش کی جائے گی جو مناسب کاروائی کریں گے ۔
Police torture journalists inside KPK Assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں