تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے مسلمان تعلیمی ادارے قائم کریں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے مسلمان تعلیمی ادارے قائم کریں

مسلمانوں کو بڑی تعداد میں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے قائم کرنے چاہئیں جس سے ہماری تعلیمی پسماندگی دور ہوگی اورملک کی ترقی میں مسلمانوں کی جانب سے ایک قدم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے رحمن خان نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں تعلیم کو کافی اہمیت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں جو ہدایات دی گئی تھیں اس کے باوجود بھی مسلمانوں نے طویل عرصہ سے تعلیم کو نظر انداز کیا جس کے نتیجہ یں انہوں نے خود کو ان فوائد سے محروم رکھا جو تعلیم سے حاصل ہوتے ہیں۔ ہماری تعلیمی پسماندگی اس کا ایک منطقی نتیجہ ہے۔ یہاں انجمن اسلام کے 140 سال مکمل ہونے پر انجمن اسلام میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے پچھڑنے کے متعدد وجوہات ہیں، جن میں تعلیمی پسماندگی کو زیادہ ذمہ دارٹھہرایا جاسکتا ہے جس کی وجہہ سے زیادہ بے روزگاری، کم معاوضے والے پیشے اور جدید ار منظم تجارتی سیکٹر میں بہت کم نمائندگی عام ہے۔

anjuman-e-islam 140 anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں