پرانے شہر کی خبریں - old city news 25 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

پرانے شہر کی خبریں - old city news 25 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-25

(پریس نوٹ)
اردو کے فروغ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے انجمن ترقی و بقاء اردو کی جانب سے سہ روزہ کتاب میلہ و ادبی مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس کتاب میلہ میں شہر حیدرآباد اور دوسری ریاستوں کے پبلیشرس اور مصنفین حصہ لیں گے اور بک سیلرس، بک ڈپوز اور اور دوسرے کئی اسٹالس اس موقع پر موجود رہیں گے۔ اس تین روزہ ادبی میلہ کا افتتاح 25؍جنوری ہفتہ کو اردو ہال حمایت نگر میں بیرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمان حیدرآباد کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد طلبہ کیلئے تحریری مقابلہ منعقد ہوگا جس کا عنوان "نئی نسل میں اردو کتب بینی کی اہمیت" مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں اسکول سطح سے لے کر پی ایچ ڈی کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اس مقابلہ کے ججس منور خاتون اور نکہت آرا ہوں گے۔ دوپہر دیڑھ بجے اسکول سے ایم اے تک کے طلبہ کیلئے کوئز مقابلے ہوں گے جس کی نگرانی ڈاکٹر غوث علی سعید کریں گے۔ 26جنوری اتوار کو 10بجے دن "مصنف سے ملاقات" پروگرام ہوگا جس میں مشہور مصنف مصطفی علی سروری صاحب کتاب بینی کی اہمیت اور تحریرات کو کس طرح فروغ دیں پر لیکچر دیں گے۔ جس کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن ہوگا۔ 12بجے فینسی ڈریس مقابلے ہوں گے۔ دوپہر ڈھائی بجے اسکول سطح سے لے کر پی ایچ ڈی اسکالرس طلبہ کیلئے تقریری مقابلہ منعقد ہوگا جس کا عنوان "بچوں میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیں"۔ اس مقابلہ کی نگرانی ڈاکٹر خالد مبشر الظفر اسوسی ایٹ پروفیسر مانو(شعبہ ترجمہ) اور ڈاکٹر شاہدہ اسوسی ایٹ پروفیسرمانو( ویمن اسٹڈیز) کریں گے۔ میلہ کے تیسرے دن 27جنوری کو سمینار ہوگا جس میں ادبی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ اور تمام طلبہ میں سرٹیفکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ ادبی پروگرام یا مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9397994441 پر یا 9395555500پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

(پریس نوٹ)
ایوان فکار حیدرآباد و "گواہ" اردو ویکلی کے زیر اہتمام پروفیسر فاطمہ پروین سابق وائس پرنسپل آرٹس کالج و سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کا جلسہ اعتراف خدمات 31 جنوری جمعہ شام 6:30 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ کی صدارت محمد عبدالرحیم خان سابق پرنسپل اردو آرٹس ایوننگ کالج حمایت نگر ومعتمد انجمن ترقی اردو اے پی کریں گے۔ پروفیسر کے پرتاب ریڈی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی، پروفیسر یوسف سرمست، پروفیسر عقیل ہاشمی، پروفیسر مجید بیدار، پروفیسر مظفر شہ میری صدرشعبہ اردو ایچ سی یو، پروفیسر وہاب قیصر، پروفیسر میمونہ وحید، پروفیسر شوکت حیات، پروفیسر تاتارخان، پروفیسر عطیہ سلطانہ، ڈاکٹر نسیم الدین فریس، قمر جمالی، لکشمی دیوی راج بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ مہمان مقررین میں ڈاکٹر معید جاوید، ڈاکٹر عسکری صفدر، ڈاکٹر حمیرہ سعید، ڈاکٹر ناظم علی، مصطفی علی سروری،ڈاکٹر گل رعنا اور دوسرے شامل رہیں گے۔ فاضل حسین پرویز مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ محبوب خان اصغر، پروفیسر فاطمہ پروین کا تعارف پیش کریں گے۔ ممتاز شاعرہ تسنیم جوہر منظوم تہنیت پیش کریں گی۔ محمد نذیر احمد صدر شعبہ اردو ویمنس کالج شکریہ ادا کریں گے۔ ڈاکٹر جاوید کمال جلسہ کی کارروائی چلائیں گے۔ بعدازاں ایک مزاحیہ دکنی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ صدر قمر الدین صدر میوا کی ہوگی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد مرتضی علی فاروقی ڈپٹی کمشنر محکمہ آبکاری شرکت کریں گے۔وحید پاشاہ قادری، فرید سحر، شاہدعدیلی، معین امیر بمبو اور سردار اثر اپنا مزاحیہ کلام پیش کریں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں