چارہ گھوٹالہ معاملہ - سابق رکن پارلیمان کو 4 سال کی قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-25

چارہ گھوٹالہ معاملہ - سابق رکن پارلیمان کو 4 سال کی قید

چارہ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کے خصوصی جج سیتارام پرساد کی عدالت نے سابق ممبر پارلیمنٹ جگدیش شرما کو ایک بڑا جھٹکادیا۔ چائباسہ ٹریژری کے معاملے میں ضمانت پر چل رہے شرما کو گذاٹریزری سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں 4سال کی قید سمیت 2معاملوں میں 2-2لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ جرمانہ نہ دینے کی صورت میں سزا کی مدت میں 6ماہ سے ایک سال کیلئے بڑھادی جائے گی۔ اس کے علاوہ بدعنوانی کی دیگر دفعات کے تحت قصور وار قرار دیتے ہوئے 4سے 5سال سزا سمیت مالی جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ بدھ کو عدالت نے اسی معاملے میں 19 لوگوں کو قصور وار قرار دیتے ہوئے 7ملزمین کو 3-3 سال کی سزا اور مالی جرمانہ سناتے ہوئے 10-10 ہزار کے نجی مچلکے پر ضمانت بھی دے دی تھی اور بقیہ 12لوگوں کو بحث کے بعد سزا سنادی گئی۔ جگدیش شرما کو 4سال کی قید سمیت 2معاملوں میں 2-2لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پیسے نہ دینے کی صورت میں 6ماہ سے ایک سال تک کی سزا بڑھائی جاسکتی ہے۔ باقی 11لوگ جن میں ڈاکٹر ششی سنہا، ڈاکٹر اجیت سنہا، بی دوبے، مہیندر پرساد، جیوتی جھا، امیش دوبے، بی پی سنہا، امیت کمار، سبھاش دیو، چندرشیکھر دوبے اور برج بھوش پرساد کو 4سال سے 5سال کی سزا کے علاوہ مالی جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ یہ معاملہ گڈا کوپن نگر سے ایک کروڑ16لاکھ 93ہزار روپئے کی غیر قانونی نکاسی سے متعلق ہے۔ معاملے میں کل 30 ملزم تھے۔ جن میں 6ڈاکتر کاشی پرساد، اشوک کمار ٹوڈو، داؤد انصاری، ستیش چندر جھا، ڈاکٹر ایس بی سنہا اور ڈاکٹر شپ منی رام کی سماعت کے دوران ہی موت ہوچکی ہے، جبکہ 2 سلیش سنگھ اور آر کے داس سرکاری گواہ بن گئے تھے۔ سشیل جھا اور پرمود جیسوال نے اپنا قصور قبول کرلیا اور سپلائر پھول سنگھ اب تک فرار ہے۔

Fodder scam: JD(U) MP Jagdish Sharma gets 4 years prison

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں