مالدیپ میں امریکہ کے مستقل فوجی اڈہ کی قیاس آرائیاں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

مالدیپ میں امریکہ کے مستقل فوجی اڈہ کی قیاس آرائیاں مسترد

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے مالدیپ میں مستقل فوجی اڈہ کے قیام کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔ قبل ازیں اخباری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مالے کی نئی حکومت اس سلسلہ میں واشنگٹن کے ساتھ تعاون سے متعلق معاہدہ پر دستخط نہیں کرے گی۔ پنٹگان ترجما لفٹنٹ کرنل جیفری پول نے بتایاکہ امریکہ مالدیپ میں مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے پر نہ تو غور کررہا ہے اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی ارادہ ہے تاہم مشترکہ مفادات پر مبنی دفاعی تعلقات برقرار رہیں گے۔ کرنل جیفری پول ایک سوال کہ مالدیپ کے نئے صدر عبداﷲ یامین نے امریکہ کی جانب سے مجوزہ فورسیز معاہدہ پر ستخط سے انکار کردیا ہے، کا جواب دے رہے تھے۔ رواں ہفتہ کے اوائل میں سری لنکا میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس او ایف اے معاہدہ سے امریکہ کو مجمع الجزائر میں قدم جمانے کا موقع مل جائے گا جبکہ مشرق اور مغرب کو مربوط کرنے والی یہ اہم ترین آبی راہداری ہے۔ مالدیپ کے عہدیداروں نے مماثل احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایسے معاہدہ پر دستخط سے اندرون ملک مرجان کی چٹانوں سے علیحدہ شہد علاقوں میں بحر ہند پر 1192ء چھوٹے چھوٹے جزائر تک امریکہ کو رسائی حاصل ہوجانے کا اندیشہ ہے۔
US dismisses claims of seeking permanent military base in Maldives

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں