نیویارک
(پی ٹی آئی)
سکھوں کے حقوق کیلئے سرگرم گروپ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) اس بات کا خواہاں ہے کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیس کے سلسلہ میں یہاں وفاقی عدالت میں بیان درج کرائیں۔ اس گروپ نے ان کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے۔ سونیا گاندھی نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں امریکہ کا دورہ نہیں کیا تھا اور انہیں اس کیس کے سلسلہ میں سمن نہیں دئے گئے تھے۔ عدالت نے ایس ایف جے کو 6فروری تک کی مہلت دی ہے کہ وہ اس بات کا ثبوت پیش کرے کہ سونیا گاندھی دو ار 9 ستمبر 2013ء کے دوران امریکہ میں تھیں اور سمن کی عدم تعمیل کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مقدمہ کو خارج کردینے سونیاگاندھی کی درخواست کا جواب دے۔
Sikh rights group wants Sonia Gandhi to depose before US court
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں