روم
(آئی اے این ایس) اطالوی مافیا نے شہرہ آفاق مینار پیسا و دیگر ملکی یادگاروں کو دھماکہ سے اڑادینے کی سازش کی تھی۔ مافیا مخبر گیاچینولاباربرا نے متوفی مافیا سربراہ نینو جیو کے حوالے سے بتایاکہ تصور کیجئے اگر اٹلی کے عوام بیدار اور مینار پیسا کو نہ پائیں تو کیا ہوگا۔ ایک خصوصی سماعتی کارروائی میں جمعرات کو لابربیرا کے فلورینس میں واقع جارجو فیلی اور روم کے ویلا برو میں واقع سائن جارجیو چرچ، روم کے پوپ کے آرچ بسلیکا میں دھماکے کرنے پر غور کیا یا تھا۔ مقدمہ کی کارروائی کے دوران جیل مافیا بعض ٹوٹورینا اور سیسلی کے دیگر مافیا آقائیں سابق پولیس سربراہوں اور سینئر سیاستدانوں کے ساتھ کٹہرے میں موجود تھے جن پر 1990ء میں خفیہ غیر جارحیت پسندانہ سمجھوتہ پر مذاکرات کا الزام عائد کیاگیا۔ سیسلو مافیا نے موجودہ اطالوی سینٹ اسپیکر اور مافیا کے مخالف سابق عہدیدار استغاثہ پیٹروگراسوکو بھی دھماکہ سے اڑا دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ وہ اس پولیس کیپٹن کو نشانہ بنانے کا خواہاں تھا جس نے رینا، سرجیو ڈی کیپر یوکو گرفتار کیا تھا اور سابق وزیر انصاف کلاوڈیومارٹیلی، لابار بیرا کے بشمول ممتاز سیاستدانوں کو نشانہ بنانے چاہتے تھے۔
Mafia plotted to blow up the Leaning Tower of Pisa
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں