مودی کی جانب سے آئیڈیا آف انڈیا کی نئی تشریح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

مودی کی جانب سے آئیڈیا آف انڈیا کی نئی تشریح

گاندھی نگر میں آج یوم جمہوریہ کے موقع پر آئیڈیا آف انڈیا کی تشریح کرتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار و چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے بنیادی طورپر مرکز کے آئیڈیا آف انڈیا کو مسترد کردیا اور کہاکہ ان کا آئیڈیا آف انڈیا نہ صرف رواداری کی اپیل کرتا ہے بلکہ تمام نقطہ نظر کے حامل افراد کے جشن کی بھی اپیل کرتا ہے جہاں ہر فرد کی حساسیت کا احترام کیا جائے۔ اپنے سرکاری بلاگ پر تحریر کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ رگ وید ہم کو تعلیم دیتا ہے کہ تمام سمتوں سے اعلیٰ ظرف خیالات کی اجازت دی جائے۔ یہ نہ صرف ایک منتر ہے بلکہ یہ ہمارے دستور کا بھی ایک مرکزی نکتہ ہے۔ ہمارا مختلف النوع عقائد کے حامل افراد کے جشن کیلئے رواداری کا ایک راستہ ہے۔ جہاں ہر ہندوستانی نہ صرف اپنا ویژن رکھتا ہے بلکہ اس کے اپنے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیل کے ضمن میں کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم 65واں یوم جمہوریہ منارہے ہپیں۔ چار سال قبل اسی دن رسمی طورپر ہندوستان ایک جمہوری ملک بن گیا تھا اور اس نے اپنا دستور اپنایاتھا۔ آج کا دن قومی طاقت اور خوداعتمادی کا دن ہے۔ آئیڈیا آف انڈیا کا ایک جملہ خاطر خواہ مقبول ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں عوام اور ماہرین تعلیم کام کررہے ہیں۔ جس کو چند منتخب افراد نے ہائی جیک کرلیا ہے اور وہ اسی پر اپنی تشریح بیان کرتے ہوئے ایک طاقتور آلہ بن چکے ہیں۔ کئی افراد نے سوشل میڈیا پر مجھ سے اس تعلق سے سوال کیا ہے اور کہا کہ مودی پوری طرح صحیح ہیں لیکن آپ کا آئیڈیا آف انڈیا کیا ہے دیگر کے پاس اس نوعیت کاخیال نہیں ہے۔ انہوں نے اس آئیڈیا آف انڈیا کے ساتھ میری پارٹی کے انتہائی مناسب افراد کے ساتھ بحث کو ترجیح دیتے ہیں تاہم عوام کو سمجھنا چاہئے کہ کوئی واحدشخص یا شخصیت مناسب طورپر آئیڈیا آف انڈیا کی تشریح نہیں کرسکتا۔ گذشتہ ہفتہ بی جے پی کی قومی کونسل نے مجھے میرے آئیڈیا آف انڈیا کے تعلق سے کچھ جھلک کی شراکت کا موقع دیا ہے انہوں نے اپنے بلاک پر یہ تحریر کیا۔ مسٹر مودی نے کہاکہ یوم جمہوریہ ہم تمام کو ٹھوس جذبات سے پرکرتا ہے۔ ہم کو آئیڈیا آف انڈیا کو ایک بار پھر سلام کرنا چاہئے جو نہ صرف رواداری کیلئے ہو لبکہ تمام نقطہ نظر کے حامل افراد کے جشن کیلئے ہو جہاں ہر فرد کی حساسیت کا احترام کیا جائے۔ وردی میں ملبوس ہماری خواتین اور مرد کی بے غرض حب الوطنی کا احترام کیا جانا چاہئے۔ یہ ہم کو بہادری اور جانبازی کے انعام یافتگان میں شامل ہونے کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن ماضی کی طرف دیکھنے اور جدوجہد آزادی کی عظیم خواتین اور مردوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا بھی دن ہے۔ دستور ساز اسمبلی کے ارکان کو یاد رکھئے جنہوں نے ہم کو ایک بنیادی طاقت کا ہمارا دستور دیا ہے۔ جس پر ہم کو انتہائی فخر ہے۔ آج ہم کو اس مقدس عبارت میں ہمارے بھروسہ اور وعدہ کی تجدید کرنی چاہئے۔ جس نے آج کے ہندوستان کی تعمیر کی ہے۔ ہم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ہمارا خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جن کے کردار کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ اہمیت والی بات یہ ہے کہ آج ذات پات کے بھید بھاؤ کو ختم کرنے کا دن ہے جس کیلئے جمہوری ہندوستان کھڑا ہے۔ اس کا ہمارے لئے کیا مطلب ہے اور اس نے ہم کو گذشتہ سات دہوں میں کس سمت میں لے گیا ہے اور آئندہ برسوں میں اس کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ سچائی امن اور عدم تشد آئیڈیا آف انڈیا کا مرکزی متن ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلا لحاظ ذات، طبقات و نسل ہر ہندوستانی کو تیزی کے ساتھ انصاف کا حق دلاتا ہے۔ ایک ایسا ہندوستان جہاں نا انصافی قانونی نہیں ہے اور نہ کارآمد ہے۔ مسٹر مودی نے مزید کہاکہ عدم تشد ایک اصول ہے جس نے ہمارے ملک کو ماضی کے برسوں کیلئے یادگار بنادیا ہے۔ ہماری سرزمین گوتم بدھ، مہاویر اور مہاتما گاندھی کی سرزمین ہے۔ تشدد کیلئے چاہے وہ کسی بھی نوعیت کا ہو آئیڈیا آف ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

Truth, Peace and Non-violence form the central tenets of the 'Idea of India' - Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں