67 ملین سیل فون بینک کھاتوں سے مربوط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

67 ملین سیل فون بینک کھاتوں سے مربوط

زائداز900 ملین موبائل فونس اور زائد از450 ملین بنک اکاونٹس میں سے صرف 67ملین سیل فونس بینک اکاونٹس سے مربوط کئے گئے ہیں۔ جس کی وجہہ سے ملک میں موبائل بینکنگ کے غیر مختتم ایجنڈہ کی اہمیت گھٹ گئی ہے۔ نیشنل پے منٹس کارپوریشن کے مطابق ملک میں کئی سرگرم موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد 500سے 600 ملین کے درمیان ہے جبکہ جملہ کنکشن تقریباً 900 ملین ہیں۔ اس میں سے 90فیصد یا تقریباً 400ملین استعمال کنندے بنک اکاونٹس کے حامل ہیں۔ تاہم صرف 67 ملین موبائیل فونس کو ان کے بینک اکاونٹس سے مربوط کیا گیا ہے۔ اس ہفتہ کے اواخر میں یہاں جامع مالیاتی و مالیاتی ادائیگی نظاموں پر ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پے منٹس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر و چیف ایگزیکٹیو ابھئے پی ہوٹا نے یہ بات کہی۔ ہوٹا نے نکتہ چینی کی کہ حالانکہ آر بی آئی نے ہر ایک لین دین کیلئے چوکسی کے ایس ایم ایس بھیجے ہیں۔ موبائل پر مبنی ادائیگی نظام صرف اس وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب ہر ایک موجودہ صارف کو بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے موبائل درخواستوں کو ڈاون لوڈ کرنے کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

Only 67 million mobile phones linked to bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں