مرکز میں مستحکم حکومت کے قیام کی ضرورت - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-27

مرکز میں مستحکم حکومت کے قیام کی ضرورت - راج ناتھ سنگھ

بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ نے آج 2014ء کے عام انتخابات کے بعد مرکز میں ایک مستحکم حکومت کی ضرورت پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے ریمارکس کا خیرمقدم کیا ہے اور ان کے ان خیالات سے اتفاق کیا ہے کہ ابتری حکمرانی کا متبادل نہیں ہوسکتی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر بی جے پی ہیڈ کوارٹرس میں قومی پرچم لہرانے کے بعد راجناتھ سنگھ نے کہاکہ صدرجمہوریہ کی تقریر اچھی تھی۔ میں ان کے خیال کی تائید کرتا ہوں کہ ملک کو ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ میں ابتری کی سیاست کے مسئلہ پر صدرجمہوریہ کے ریمارکس کا بھی خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ بظاہر دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کے چند پولیس عہدیداروں کی معطلی حاصل کرنے کیلئے حالیہ اسٹریٹ ایجی ٹیشن کا حوالہ تھا۔ گذشتہ 65برسوں میں صدرجمہریہ ہند کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ ملک کے مقاصد حاصل کرنے سے بہت دور ہے جو اس نے خود مقرر کئے تھے۔ انہوں نے ملک میں موجودہ معیشت، سیاست اور سکیورٹی کی صورتحال پر سیاسی قائدین اور عوام کو خبردار بھی کیا ہے اور کہاکہ ان چیلنجس کا ایک فوری حل تلاش کرنے کی عاجلانہ ضرورت ہے۔ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر ایک کو مبارکباد دیتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنے نشانوں کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہے۔ جس کے حصول کی ہم کو امید تھی۔ معیشت، سیاست تا داخلی و بیرونی سکیورٹی کے بشمول ملک کو کئی چیالنجس کا سامنا ہے جس پر ہم کو قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے اور ہم کو ان کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ سنگھ نے یہ بات کہی۔ کانگریس کی زیر قیادت یوپی اے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے دستوری اداروں کے احترام سے انحراف پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ ان اداروں کی انفرادیت کو گھٹادیا گیا ہے۔ دستوری ڈھانچے اور ادارہ جات پرزہ پرزہ ہوچکے ہیں۔ سنگھ نے کہاکہ ان کے احترام میں قابل لحاظ گراوٹ آئی ہے اور مزید کہاکہ ان ادارہ جات کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

BJP agrees with Pranab on need for stable governance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں