مشرف شریک جرم افراد کے نام بتا سکتے ہیں - استغاثہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

مشرف شریک جرم افراد کے نام بتا سکتے ہیں - استغاثہ

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے پراسیکیوٹراکرم شیخ نے کہاہے کہ سابق فوجی حکمران کے خلاف دستاویزی ثبوتوں کی بنیادپرغداری کامقدمہ دائرکیاگیاہے اوراگرجنرل مشرف اپنے ساتھ شریک دوسرے افرادکے نام جانتے ہیں تووہ عدالت کوبتاسکتے ہیں۔اُنھوں نے کہاکہ مشرف اس مقدمہ میں دیگر افرداکے نام اورثبوت بھی عدالت میں پیش کرسکتے ہیں جنھوں نے3نومبر2007ء کے اقدامات میں اُن کاساتھ دیاتھا۔یادرہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے3نومبر2007ء کے اقدامات میں صرف پرویزمشرف کے خلاف کارروائی کرنے پرمختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔ان جماعتوں کامطالبہ ہے کہ دیگرافرادکے خلاف بھی کارروائی کی جائے جنہوں نے پرویزمشرف کاساتھ دیاتھا۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ میں اُن کی جانب سے دائرکی جانے والی درخواستوں کی سماعت کی۔پرویزمشرف کی طرف سے دائرہونے والی ان درخواستوں میں خصوصی عدالت کی تشکیل اور اس کے دائرہ سماعت سے متعلق سوالات اُٹھائے گئے ہیں۔چیف پراسیکیوٹراکرم شیخ نے درخواست گزارکے وکیل انورمنصورکے دلائل کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدے کی سماعت کے لیے عدالت،قانون کے مطابق تشکیل دی گئی ہے۔
Treason case hearing: Court says abettors' names can be added to accused list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں