سعودی عرب - غیر ملکی ملازمین کے خلاف کاروائی سے معیشت متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

سعودی عرب - غیر ملکی ملازمین کے خلاف کاروائی سے معیشت متاثر

دوبئی
(رائٹر)
سعودی عرب میں غیرقانونی ملازمین کوملک سے باہر نکالنے کی وجہ سے ملک کی معیشت پراثرپڑرہاہے۔سب سے زیادہ تعمیراتی صنعت متاثرہوئی ہے۔جہاں مزدوروں کی قلت پیداہوگئی ہے۔اس کے علاوہ اب بینک اورمواصلات کاشعبہ بھی متاثرہونے لگاہے۔اندازا90لاکھ غیرملکی ملازمین کے منجملہ10لاکھ ملازمین گذشتہ سال مارچ سے نومبرکے درمیان سعودی عرب چھوڑکرچلے گئے ہیں۔عہدیداروں نے ورک پرمٹ قوانین میں تبدیلی لائی ہے اورمقامی شہریوں کیلئے ملازمت میں تحفظات فراہم کردئیے ہیں۔اگرچہ یہ اقدامات سعودی عرب کومستقبل میں فائدہ پہنچاسکتے ہیں فی الحال اس کی معیشت پراس کے غلط اثرات مرتب ہورہے ہیں۔حکومت نے سعودی عرب کے نوجوانوں میں پیروزگاری کی شرح کوکم کرنے کیلئے خانگی شعبہ کی کمپنیوں میں بھی10فیصدتحفظات فراہم کئے ہیں۔اگرچہ سعودی اسٹاک مارکٹ میں گزشتہ5سال کے دروان کوئی نقصان نہیں ہوالیکن اس سال اس میں صرف2فیصدکااضافہ دیکھاگیا۔مقامی ماہرین کاکہناہے کہ چندکمپنیوں کی آمدنی بھی متاثرہوئی ہے کیوں کہ ان کے تعمیراتی کام منجمد ہوگئے ہیں۔عہدیداروں کاکہناہے کہ جو غیرملکی ملک چھوڑ کرچلے فئے ہیں ان کی ملازمتوں پرابھی تک بھرتی نہیں ہوسکی ہے۔سعودی شہری چھوٹی اورمعمولی ملازمتیں کرنانہیں چاہتے۔کچھ گتہدارحکومت سے ان کے پاس موجودمزدوروں کومزید توسیع دینے کی خواہش کررہے ہیں۔لیکن قانونی طورپرانہیں ان کے ویزامیں توسیع دینے میں رکاوٹ پیداہورہی ہے۔اس صورتحال سے صرف تعمیراتی صنعت ہی متاثرنہیں ہے بلکہ بینکنگ اورمواصلات کاشعبہ بھی متاثرہورہاہے۔ایچ ایس بی سی نے2013ء میں3.8فیصدترقی کاہی نشانہ مقررکیاتھا۔کمپنیوں کاکہناہے کہ مقامی باشندوں کوملازمت دینے کی وجہ سے ان کی تنخواہیں اوردیگراخراجات میں بھی اضافہ ہوگیاہے جس کااثران کی آمدنی پرپڑرہاہے۔
Impact Of Saudi Labour Crackdown Spreads Through Economy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں