تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا استعفیٰ دینے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کا استعفیٰ دینے سے انکار

بنکاک
(پی ٹی آئی/یواین آئی)
تھائی لینڈکی نبردآزماوزیراعظم ینگ لک شیناوترانے اپوزیشن کے مطالبہ کے باوجودآج آئندہ ماہ مقررہ وسط مدتی انتخابات کوملتوی کرنے سے انکارکردیاحتی کہ بنکال میں مخالف حکومت مظاہرے آج تیسرے دن میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے خاتمہ کاکوئی حل نظرنہیں آرہاہے۔آج صبح فائرنگ کے ایک واقعہ میں2افرادزخمی ہوگئے تھے۔ایک بس کونذرآتش کردیاگیااوراپوزیشن لیڈرکے مکان کوایک بم دھماکہ میں نقصان پہنچاہے۔ملک میں جاری تشددکی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں شہردہل کررہ گیاہے۔ینگ لک شیناوترانے جواب کارگزاروزیراعظم ہیں،2فروری کے انتخابات کوملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے مشورہ پرغوروخوض کیلئے تقریبا37پارٹیوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقدکیااوربعدازاں کہاکہ شرکاکی اکثریت نے اس بات پرزوردیاہے کہ انتخابات کے سلسلہ میں پیش قدمی کی جانی چاہئیے۔اس دوران شیناوترانے مظاہرین کے زبردست دباؤ کے باوجوداپنے عہدے سے استعفی دینے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ جمہوری نظام کاتحفظ کرناان کی ذمہ داری ہے۔شیوناواترانے کہامیں وزیراعظم کی حیثیت سے اپناکام کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس ملک کی جمہوریت کاتحفظ کروں۔کارگزاروزیراعظم نے کہاکہ وہ بدھ کے روزوالی میٹنگ میں شرکت کروں گی جس میں یہ فیصلہ کیاجائے گاکہ کیاالیکشن کمیشن کی تجویزکومان کر2فروری کوہونے والے عام انتخابات کی تاریخ4مئی تک بڑھادی جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے حکومت کومتعلقہ افراداورتنظیموں سے رائے معلوم کرنی چاہئے۔حکومت نے اس میٹنگ میں تقریبا70افرادکوبات چیت کے لئے مدعوکیاہے۔اپوزیشن لیڈرسوتھیپ تھاگھسوان نے اس میٹنگ میں شرکت کرنے سے انکارکردیاہے۔
Thailand's Prime Minister Yingluck Shinawatra refuses to resign as protesters plan arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں