آپریشن بلیو اسٹار - تھیاچر حکومت کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

آپریشن بلیو اسٹار - تھیاچر حکومت کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں

لندن
(رائٹر)
وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈکیمرون نے آج کہاہے کہ ان کی نظرسے اب تک ایساکوئی ثبوت نہیں گذارکہ اُس وقت کی مارگریٹ تھیاچرحکومت نے1984میں سنہری گردوارہ میں سکھوں کے خلاف\'\'آپریشن بلواسٹار\'\'کامنصوبہ مرتب کرنے میں ہندوستان کی کوئی مددکی تھی۔نئے سرکاری دستاویزات کے اجراکے بعدکیمرون نے معاملہ کاجائزہ لینے کاحکم دیاہے۔ ان دستاویزات میں کہاگیاہے کہ اُس وقت کی وزیراعظم مارگریٹ تھیاچرنے برطانیہ کی اسپیشل ایرسروس(ایس اے ایس)کے ایک عہدیدارکوآپریشن پرہندوستانی حکام کومشورہ دینے کے لئے بھیجاتھا۔آپریشن بلواسٹاکے سبب ہندوستانی قوم کی نفسیات شدیدطورپرمجروح ہوئی ہیں۔کیمرون نے برطانوی پارلیمنٹ کو بتایاکہ\'\'میں یہ کہوں گاکہ اب تک اُس وقت کے ذمہ دارسینئرہندوستانی فوجی کمانڈرس کے اصرارکاردکرنے کاکوئی ثبوت سامنے نہیں آیا\'\'ہندوستانی فوجی کمانڈروں نے زوردے کرکہاہے کہ آپریشن کی ذمہ داری،اس کی منصوبہ بندی اوراس پرعمل،کلیتاہندوستانی فوج نے کیاتھا۔کیمرون نے کہاکہ جائزہ کے ذریعہ وہ اس نتیجہ پرپہنچناچاہتے ہیں کہ آیابرطانیہ(آپریشن میں)کسی طرح ملوث تھا؟
No proof of British role in Operation Blue Star: Cameron

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں