بال ٹھاکرے کے بیٹوں میں چپقلش - جائیداد کیلیے مقدمہ بازی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

بال ٹھاکرے کے بیٹوں میں چپقلش - جائیداد کیلیے مقدمہ بازی

شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی موت کے زائد ایک سال بعد ان کے فرزندان ادھو اور وجئے دیو پارٹی سرپرست کی جانب سے چھوڑی گئی کروڑہا روپئے مالیاتی جائیداد پر ایک قانونی کشاکش کی گرفت میں ہیں، ادھو جنہیں ان کے والد نے پارٹی کا عاملہ صدر مقرر کیا تھا، ممبئی ہائی کورٹ میں اپنے والد کی وصیت کی سرکاری تصدیق پیش کی جو 17نومبر 2012ء کو فوت ہوگئے تھے۔ ادھو کی ان کے والد بال ٹھاکرے کی وصیت نامہ کی سرکاری توثیق سالیسیٹر فرم کانگا اینڈ کمپنی کی جانب سے جنوری 2013ء میں دائر کی گئی جس کو وصیت سے متعلق مقدمہ میں تبدیل کردیاگیا کیونکہ ان کے بھائی جئے دیو نے اس کی مخالفت کی تھی جنہیں جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ملا۔ کیس کی پیروی کرنے والے ایک وکیل نے یہ بات کہی۔ یہ معاملہ 27؍جنوری کو جسٹس روشن ولوی کی عدالت میں سماعت کیلئے آیا اور جج ہوسکتا ہے کہ فریقین کو دستاویزات قبول کرنے یا تردید کرنے کیلئے کہیں گے۔ ایک عدالت کی جانب سے توثیق شدہ متوفی شخص کی وصیت حاصل کرنے کیلئے ایک وصیت نامہ کی سرکاری توثیق کی درخواست پیش کی جائے گی۔ سینا کے سربراہ کی جانب سے دستخط شدہ وصیت کے مطابق بال ٹھاکرے نے جائیداد اور بینک اکاونٹس مالیتی 14.85کروڑ روپئے اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ ادھو کی جانب یس پیش کردہ وصیت نامہ کی سرکاری توثیق سے وصیت کی ایک کاپی منسلک کی گئی ہے۔ بال ٹھاکرے کے خاندان سے علیحدہ شدہ فرزند جئے دیو نے یہ استدلال کرتے ہوئے حلف نامہ میں تحریر کردہ وصیت میں شامل جائیداد معلنہ مالیت سے کہیں زیادہ مالیتی ہے۔ ان کے مطابق باندرہ کا بنگلہ ماتو شری ہی 40کروڑ روپئے مالیتی ہے۔ جئے دیو نے استدلال کیا کہ حالانکہ وہ چند سال اپنے والد سے علیحدہ ہوگئے تھے تاہم ان کے اپنے والد کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور بال ٹھاکرے ایک ایسی وصیت پر دستخط نہیں کرسکتے جس میں خاندانی جائیداد میں انہیں کوئی حصہ نہیں دیا جائے گا۔ جئے دیو اس وقت اپنی تیسری بیوی کے ساتھ علیحدہ طورپر قیام پذیر ہیں۔ ان کی مطلقہ اہلیہ سمیتا بھی علیحدہ مقیم ہے۔ جئے دیو کی وکیل سیما سرنائیک نے اس تبدیلی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ار کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے۔ وصیت نامہ کے مطابق ٹھاکرے نے اپنے پوت اور جئے دیو کے فرزند ایشوریا اور ان کی مطلقہ اہلیہ سمیتا کو ان کے بنگلہ کی پہلی منزل دی تھی۔ دوسری منزل ادھو اور ان کے فرزندان آدتیا اور تیزاج کو دئیے گئے تھے۔ گراونڈ فلور اور تیسری منزل ادھو کو دی گئی تھی۔ جئے دیو اور مادھوری کو کوئی حصہ نہیں دیاگیا۔ مادھوی بال ٹھاکرے کے بڑے فرزند بندو مادھو کی بیوہ ہے۔ مادھو چند قبل ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔

Bal Thackeray's sons in legal row over estate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں