پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-22

پرانے شہر کی خبریں - old city news 22 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-22

(پریس نوٹ)
ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم کی شخصیت مسلمانوں کی تعلیمی ومعاشی ترقی کے لئے نمایاں حیثیت رکھتی تھی ۔ ان کے انتقال نے مسلمانوں ہی نہیں بلکہ ملک کی تعلیمی ومعاشی ترقی میں ایک بہت اہم خلاء پیدا کردیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار جناب محمد اشرف علی فاطمی سابق مرکزی وزیر اسٹیٹایچ آر ڈی حکومت ہندورکن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) نے کیا ۔ انہوں نے آج ڈاکٹرمحمد وزارات رسول خان کے گھر پہنچ کران کے افراد خاندان سے ملاقات کرکے اظہارتعزیت کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر صاحب کی تعلیمی خدمات خصوصا لڑکیوں کے لئے صدیوں تک یادرکھی جائیں گی۔ شاداں تعلیمی ادارہ جات نے ملک میں ایک مثال قائم کی ہے۔ جناب فاطمی نے مزیدکہا کہ ڈاکٹر صاحب اقلیتوں خصوصامسلمانوں کی تعلیمی سر گرمیوں کو وسعت دینے کے لئے کسی بھی میٹنگ جس میں حکومت کے اعلی عہدیداروں یا مرکزی وزراء ان کے ساتھ پورے عزم و استقلال کے ساتھ بات کرتے اور مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے کے لئے توجہ دلاتے۔ ڈاکٹر محمد وزارات رسول خان نے تعلیمی میدان میں جو بھی بنیاد رکھی ہیں اس مشن کو جو کہ انہوں نے چھوڑاہے اسے مزیدمضبوط و مستحکم بنانے کے لئے ڈاکٹر صاحب کے فرزند ان سے قوی امیدیں ہے۔ اس موقع پرجنا ب اعزار الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی ، ڈاکٹر صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس ، جناب محمد شاہ عالم رسول خان ڈائرکٹر شاداں ایجوکیشن سو سائٹی ، جناب محمد اعظم پی آر او شاداں تعلیمی ادارے جات ، جناب ادیب قریشی مالک لنک انٹر نیشنل ٹراویلس دیوان دیوڑھی کے علاوہ سابق وزیر مو صوف کے فر زند ڈاکٹر فراز فاطمی اور وفد کے دوسرے ارکان موجود تھے۔

اعتماد نیوز
جناب محمد ماجد حسین میئر گریٹر حیدرآباد نے ماتحت عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز میں مسائل درپیش ہوں تو وہ مقامی عوامی نمائندوں کی مدد سے اس کی یکسوئی کریں ۔ جناب محمدحسین میئر حیدرآباد نے جناب محمد وراثت رسول خاں ایم ایل اے (مجلس) حلقہ نامپلی کے ساتھ اپنے چیمبر میں آج ایک جائزہ اجلاس مختلف ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں منعقد کیا ۔ جناب ماجد حسین نے عہدیداروں سے کہا کہ اگر ترقیاتی کاموں میں ٹریفک پولیس سے کوئی مسئلہ درپیش ہوتو متعلقہ عوامی نمائندے اس کی یکسوئی کرسکتے ہیں ۔ میئر ماجد حسین نے 2001لاکھ روپئے لاگت کے 317کاموں کا جائزہ لیا جس میں سے 149کام مکمل ہوئے ۔ 52کام جاری ہیں ۔91کام شروع کیا جانا ہے ۔ 23کام ٹنڈر میں ہیں جبکہ 2کام خارج کردئیے گئے ۔ اجلاس میں مانصاب جب ٹینک سے ملے پلی ،ایودھیا جنکشن لکڑی کا پل سے بازار گیاٹ جنکشن (ریڈہلز) اور بازار گیاٹ چوراہا سے نامپلی (گاندھی بھون ) جس میں 4.54کیلومیٹر کا احاطہ ہوتا ہے اور لاگت 16.40کروڑ روپے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں کار پوریٹرس محمد غوث ،زیرہ بیگم کے علاوہ مسنر کے شیواپاروتی زونل کمشنر ،سنٹرل زون ،ٹی انجنیلو،چیف انجیئر،مسزاے ویرمنی ڈپٹی کمشنر سرکل 7سریمان نارسین سپر نٹنڈنگ انجینئر دیگر عہدیدار ن سنٹرل زون نے شرکت کی ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں