شامی حزب مخالف جنیوا کانفرنس میں شرکت کیلیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

شامی حزب مخالف جنیوا کانفرنس میں شرکت کیلیے تیار

استنبول/واشنگٹن
(آئی اے این ایس/پی ٹی آئی)
شام کے اہم ترین اپوزیشن گروپ نے جینیوا کانفرنس میں شرکت سے متعلق خفیہ ووٹنگ کے بعد مثبت فیصلہ کا اعلان کیا۔ سیرین نیشنل کولیشن نے بتا یا کہ 75میں 58ارکان نے امن بات چیت میں موجوگی ( شرکت ) کی تائید کرتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ 14ارکان نے اس کی مخالفت کی اور12ارکان نے ووٹ ہی نہیں ڈالے جبکہ ایک رکن کا بیلٹ پیپر ساد ہ پا یا گیا۔ ایس این سی ترجمان لوائے صفی نے بتا یا کہ فیصلہ انتہائی مشکل اور سخت تھا۔ اکثریت نے جینوا IIکانفرنس میں شرکت اور مذاکرات میں حصہ لینے کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ شام میں متحارب اجناد الشام، المجاہدین کے سپاہیوں اور شامی باغیوں کے محاذ نے سیرین اپوزیشن کی مکمل تائید اور جینوا IIکانفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا۔ صفی نے کہا کہ ان کی تائید ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ سیاسی حل کی تلاش میں وہ ہمارے ساتھ ساتھ ہوں گے اور اس سے اتفاق بھی کریں گے۔ صدر سیرین نیشنل کولیشن ( ایس این سی ) احمد الجربہ نے کہا کہ آج ہم انقلاب کے دوسرے مرحلہ میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے وضاحت کی شامی عوام کے مطالبات کی یکسوئی کیلئے سیرین کولیشن نے یہ فیصلہ کیا۔ ہم سکون کے ساتھ جینوا پہنچیں گے شادی عوام کی تائید ہمیں حاصل ہے۔ عالمی برادری تک ہماری آواز کاپہنچنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ جینوا IIکانفرنس سوئیز ر لینڈ میں 22جنوری کو مقرر ہے جس میں 3سال سے جاری لڑائی کے بعد سے پہلی بار حکومت کے نمائندوں کے علاوہ مغربی حمایت یافتہ سیاسی اپوزیشن کے نمائندہ بھی شریک ہوں گے۔ پی ٹی کے بمو جب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمہ سے متعلق مجوزہ منعقد شدنی امن کانفرنس میں اپوزیشن قائدین کی شرکت کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائت مندانہ فیصلہ شامی عوام کے حق میں ہے جو بشا ر الا سد حکومت کے وحشیانہ مظالم و جابرانہ مصائب کا شکار اور خانہ جنگی سے بیزار ہیں جس کے خاتمہ کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ترکی میں کل اپوزیشن قائدین نے اس فیصلہ کا اعلان کیاجس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جان کیری نے مزید کہا کہ خانہ جنگی کے خاتمہ سے متعلق بات چیت کے ارادہ سے جنیوا IIکانفرنس میں شرکت پر ووٹنگ کے ذریعہ فیصلہ کرکے اپوزیشن نے ایک ایسی راہ منتخب کی ہے جو شامی عوام کے بہتر مستقبل کو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ، بات چیت کے ذریعہ اقتدار کی پرامن منتقلی کی کوششوں میں اپوزیشن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا جس کا خاکہ جینوا اعلامیہ میں پیش کیا جاچکا ہے۔ خاکہ میں باہمی اتفاق رائے سے حکومت اور عبوری انتظامیہ کے قیام کا خصوصی تذکرہ موجود ہے جسے فوجی اور سیکیورٹی اداروں پر مکمل کنٹرول حاصل ہو۔ سیاسی منتقلی کے ساتھ ساتھ حکومت کے اسکڈ میزائیل، بیرل بموں اور خطرنات ہتھیاروں کی تلفی اور عوام کے خلاف ان کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ بھی ہماری جانب سے جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں انسانی رسائیوں میں بہتری قیدیوں کی رہائی اور یرغمال بنائے گئے صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی جاری رہے گا۔ شام پر جنیوا II کانفرنس میں وزیر خارجہ جان کیری خود بھی شریک رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں 22جنوری کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں شامی اپوزیشن اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ راست بات چیت اور ربط و ارتباط پر زور دوں گا اور اس کے بعد ہردن یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس بات سے دنیا بخوبی آگاہ ہے کہ آئندہ عمل انتہائی دشوار ہے تاہم شامی عوام سے ہمارا یہ وعدہ ہے کہ سفر کے ہر دشوار گذر موڑ پر ہم ان کے ہم قدم ہوں گے اور شامی عوام کی آزادی و احترام کی تلاش میں ہم ان کے ہم سفر ہوں گے۔
Syrian opposition attending Geneva conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں