پاکستان آرمی ہیڈ کوارٹرس کے قریب خودکش حملہ - 13 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

پاکستان آرمی ہیڈ کوارٹرس کے قریب خودکش حملہ - 13 ہلاک

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے فوجی چھاؤنی شہر راولپنڈی میں فوجی ہیڈکوارٹرس کے قریب ایک طالبان خودکش بمبارنے خودکودھماکہ سے اڑالیا۔اس حملہ میں13افرادہلاک ہوگئے جن میں6فوجی بھی شامل ہیں۔یہاں یہ یاددہانی ضروری ہوگی کہ ایک دن قبل ایک کنٹونمنٹ پرحملہ میں20فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔سٹی پولیس چیف اخترحیات للیکانے بتایاکہ بمبارایک سائیکل پرسوارتھاجس نے رائل آرٹیلری بازارمیں فوجیوں کی جانب سے روکے جانے پردھماکہ کردیا۔آرٹیلر بازارفوج کے جنرل ہیڈکوارٹرس کے علاوہ دیگراہم فوجی عمارتوں کے بالکل قریب ہے۔اس حملہ میں24دیگرزخمی بھی ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایاکہ مہلوکین میں دوطلبابھی شامل ہیں جویونیفارم میں تھے۔اخترحیات نے یہ بھی بتایاکہ مارکٹ فوجی ہیڈکوارٹرس کے بالکل قریب اوراس کاشمارراولپنڈی کے انتہائی محفوظ علاقوں میں ہوتاہے۔دھماکہ ایسے وقت ہواکہ وزیراعظم نوازشریف نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے ایک مسودہ کی منظوری کیلئے خصوصی کابینی اجلاس میں مصروف تھے۔قومی سیکیورٹی پالیسی میں دہشت گردی سے مقابلہ کے اقدامات بھی شامل ہیں۔دھماکہ کے فورابعدفوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ ٹیلیفون پربات چیت کی۔ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان شاہداللہ نے کہاکہ یہ حملہ دراصل قبائیلی علاقوں میں فوجی کارروائی کے خلاف جوابی کارروائی تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ گذشتہ سال امریکی ڈرون حملوں میں تنظیم کے نائب سربراہ ولی الرحمن ہلاک ہوگئے تھے۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں کوفوری مختلف ہاسپٹلس میں منتقل کیاگیا جن میں کمبائینڈ ملٹری ہاسپٹل بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق خودکش بمبارکی عمر18سے20سال ہوسکتی ہے جس نے اپنی کمرکے گرد10کیلودھماکواشیاء کی پٹی باندھ رکھی تھی۔دھماکہ اتناطاقتورتھاکہ علاقہ کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکناچورہوگئے۔علاقہ میں کوہائی الرٹ جاری کردیاگیاہے اورآرمڈفورسیس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے اردگردسخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسی ہاسپٹل میں سابق صدرپرویزمشرف ماہ رواں کے اوائل میں زیرعلاج تھے۔صدرممنون حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ سربراہ الطاف حسین نے اس دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Taliban bomb kills 13 near main Pakistani army HQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں