سنگاپور
(پی ٹی آئی)
حکومت سنگاپورنے آج پارلیمنٹ میں ایک نیابل روشناس کرایاجولٹل انڈیامیں پولیس کوعوامی نظم کو برقراررکھنے کیلئے خصوصی اختیارات دے گا۔ملک میں الٹل انڈیاعلاقہ گزشتہ40برسوں میں بدترین فسادکامقام رہاہے جس کی وجہ سے56ہندوستانیوں کوملک بدرکردیاگیاتھا۔مجوزہ قانون،پولیس اوردیگرسرکاری ایجنسیوں کوالکحل پرتحدیدات عائد کرنے اورلٹل انڈیامیں عوام کی نقل وحرکت کوباعدہ بنانے کی اجازت دے گا۔نائب وزیراعظم ٹیوئی چی ین نے آج یہ بات کہی۔پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ سنگاپورمیں جنوب ایشیائی ممالک کے تارکین وطن ورکرس کے رہنے کامقام لٹل انڈیا8دسمبرکوفسادات سے متاثرہواتھا۔یہ فسادایک سٹرک حادثہ میں ایک ہندوستانی ورکرکی موت کے بعد بھڑک اٹھایا۔عوامی نظم(زائد عارضی بل)قانون نافذکرنے والے عہدیداروں کوالکحل اورممنوعہ اشیاء کیلئے علاقہ میں داخل ہونے والے افرادکی تلاشی لینے اوران سے پوچھ تاچھ کرنے کااختیاردے گامجوزہ قانون عہدیداروں کوخصوصی اوقات میں علاقہ میں موجودرہنے سے عوام پرامتناع عائد کرنے کااختیاردے گا،اگران کی موجودگی کی وجہ سے عوامی نظم کوکوئی خطرہ ہو۔اسٹریٹ تائمس نے یہ بات کہی۔یہ قانون،عہدیداروں کوکاروباری لائسنس کومنسوخ کرنے یامعطل کرنے کااختیاربھی منظورکرے گا جن سے قانون کی خلاف ورزی کاخطرہ ہو۔روزنامہ نے یہ بات کہی۔ٹیوئی چی ین نے جووزیرداخلہ بھی ہیں،کہاکہ نئی دفعہ میں وسیع تراختیارات شامل ہیں جونافذالعمل کئے جائیں گے جب عوامی نظم انسدادقانون میں شامل ہے۔اس بل میں قانون کے ایک سال تک کارکردہونے کی تجویزرکھی گئی ہے۔یہ وزارت کیلئے خاطرخواہ وقت فراہم کرے گاتاکہ حقائق اورسفارشات کمیٹی آف انکوائری کی جانب سے طویل میعادی قانون سازی کی جائے اورشراب کے لائسنس کے نظام کاجائزہ لینے کیلئے عوام سے مشاروت کی جائے اورسفارشات حاصل کی جائیں۔ٹیوئی چی ین نے کہاکہ نائب وزیراعظم8دسمبرکوفسادکے تعلق سے تفصیلی بیان دیں گے اورساتھ ہی ان کے وزارتی بیان میں واقعہ کے ساتھ نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
New bill to give Singapore police special powers in Little India
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں