کانگریس نے سکھوں کے قتل عام میں ملوث افراد کو بچایا - شرومنی اکالی دل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

کانگریس نے سکھوں کے قتل عام میں ملوث افراد کو بچایا - شرومنی اکالی دل

شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے آج راہول گاندھی کے اس بیان پر تنقید کی کہ کانگریس نے 1984ء میں دہلی میں ہوئے فسادات کو روکنے کی کوشش کی تھی اور الزام عائد کیا کہ پارٹی نے ان افراد کو بچایا ہے جو سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ راہول گاندھی نے کل کہا ہے کہ نریندر مودی 2002 میں گجرات میں ہوئے فسادات کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز تھے ۔ایس اے ڈی لیڈر نریش گجرال نے کہاکہ "تو پھر آپ ان کے والد کے بارے میں کیا کہیں گے جو اس وقت وزیراعظم کے عہدہ پر فائزتھے جب دہلی میں سکھوں کا قتل عام ہوا تھا"۔ گجرال نے کہاکہ دہلہی میں 1984ء کے فسادات کے دوران مشہور شخصیتوں نے جن میں ان کے والد بھی (سابق وزیراعظم آئی کے گجرال) شامل ہیں، ریٹائرڈ جنرل جے ایس ایروڑا، سابق ایر چیف مارشل ارجن سنگھ نے بار بار صدرجمہوریہ اور وزیرداخلہ سے ملاقات کی تھی لیکن ان دنوں نے بے بسی کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس نے بلوائیوں پر ایک گولی تک نہیں چلائی تھی۔ 1984ء کے فسادات کے دوران فوج کو طلب کرنے میں بھی تاخیر کی گئی تھی۔ اسی دوران موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے بموجب بی جے پی نے آج کانگریس کے نائب صدر اہول گاندھی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہاکہ 1984ء کے مخالف سکھ فسادات کے بارے میں انہیں معلومات حاصل نہیں ہیں۔ بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی نے کہاکہ راہول گاندھی کو اس سلسلہ میں معلومات نہیں ہیں۔ 1984ء میں پولیس نے حکومت یس ساز باز کرتے ہوئے فسادیوں پر ایک بھی گولی نہیں چلائی تھی۔ گجرات میں پولیس کی فائرنگ میں 300 بلوائی ہلاک ہوئے۔

Rahul's remarks on 1984 riots 'full of hypocrisy': Akali Dal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں