اسد الدین اویسی کو ممبرا میں داخلے کی عدم اجازت پر مقامی شہریوں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

اسد الدین اویسی کو ممبرا میں داخلے کی عدم اجازت پر مقامی شہریوں کا احتجاج

barrister asaduddin owaisi
ممبرا میں 6 فروری کو مائے ممبرا فاؤنڈیشن نامی تنظیم کیجانب سے اسد الدین او یسی اور دیگر مہمانان کا ہونے والے پروگرام بنام ’مسلمان سیاسی بے وزن کیوں ؟‘کو پولیس نے یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ اس طرح کہ پروگرام سے شہر میں فساد بپا ہوسکتا ہے اور ممبرا میں پہلے بھی فسادات ہوئے ہیں پولیس کے اس غیر ذمہدارانہ بیان کی شہر کی بیشتر مسلم و سماجی تنظیموں نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی شکایت وزیر اعلی سے کی جائے اور پروگرام کا پر میشن ہائی کورٹ سے حاصل کیا جائیگا ۔ ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرانہ صرف اپنی گھنی آبادی ،بنیادی مسائل سے دوچار اور سستے مکانات کی بناء پر جاناجاتا ہے بلکہ اس شہر کو امن غیر حساس ،اور بھائی چارگی وامن وسلامتی کے شہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے بلکہ اس طرح کا ایواڈ یہاں کی پولیس کو مل چکا ہے کیونکہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد جب ممبئی وپورے ملک میں فرقہ پرست طاقتیں خاک وخون کی ہولی کھیل رہے تھے اس وقت ممبئی واطراف میں فسار زدہ اور لوٹے پیٹے قافلے ممبرا کو ایک مضبوط وحفاظتی قلعہ تصور کرکے اس جانب بڑھے چلے آرہے تھے اور اس وقت یہاں کے ہندو اور مسلمانوں نے مل کر ان پریشان حال اور وقت کے ماروں کی امداد کے لئے ممبرا اسٹیشن پر ہی کھڑے رہتے تھے اس وقت ممبئی سے یہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ممبرا منتقل ہوئے اپنی جان ومال کی حفاظت کو لیکر دوسرے جانب یہاں پر مذاہب کے تہوار میں سبھی قومیں اور مسلک کے لوگ برابر شریک ہوتے ہیں لیکن ان سب کو گذشتہ روز پولیس کی ایک ادنی سے روپورٹ نے سیو تاژ کردیا یہ کہہ کر یہ انتہائی حساس علاقہ ہے یہاں اکثر فسادات ہوتے ہیں اور آئندہ بھی ہوسکتا ہے اور اسی رپورٹ کے ساتھ پولیس نے مائے ممبرا کے اس پروگرام کو ملتوی کردیا جس میں معروف مقرر وآندھرا پردیس سے رکن پارلیمنٹ ومجلس اتحادد المسلمین (MIM)کے اسد الدین اویسی،ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی تسلیمارحمانی ،بھارت مکتی مورچہ کے جنرل سکیریٹری رمیش راکشے،ممبئی سے سر فراز آرزو دیگر مقریرین وعمائدین آنے والے تھے پولیس نے اس پروگرام کو ملتوی کرنے کا ایک سبب یہ بھی بتایا کہ ممبرا میں فی الحال سماجی وسیاسی ماحول پر کشیدہ ہے ،جس کی بناء پر ہم آپ کو ایسے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے اسکے بعد مائے ممبر افاؤنڈڈیشن نے گذشتہ روز شہر کی سبھی جماعتوں کے رضا کا ران ونمائندوں کے ہمراہ میٹنگ طلب کر ان سے مشورہ طلب کیا جس پر سبھی نے پولیس کی الرؤف لالہ نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ ممبرا کوسہ میں آج تک کبھی بھی کسی بھی پارٹی ،سماج ،یا کمیٹی کے جلسے جلوس پر پابندی نہیں لگی لیکن آج اس پروگرام میں غالبا اسد الدین او یسی کے سبب پولیس نے منع کردیا ہے اگر پولیس کو کسی ایک نام سے گریز تھا تو بتاتے لیکن انھوں نے پورے پروگرام کو منسوخ کر کے یہ عام آدمی کے جمہوری حقوق کو پامال کیا ہے عبدلرؤف لالہ نے کہا اس پروگرام کو منسوخ کرنے کے پیچھے یا تو فرقہ پرست طاقتیں ہونگی یا پھر دباؤ لیکن ہم بھی خاموش نہیں بیٹھے گے پروگرام کے لئے ہائی کورٹ کے دروازے پر دستک دی جائیگی اس طرح مائے ممبرا کو انتہائی حساس اور فسادی علاقہ بتائے جانے کی شکایت مہاراشٹرا اقلیتی کمیشن ودیگر محکمات کو روانہ کردی ہیں اور پروگرام کیا اجازات کے لئے کل (آج )بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے۔

Police refuse permission for Asaduddin Owaisi’s meeting at Mumbra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں