لاہور
(پی ٹی آئی)
شیعہ اقلیت نے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی پرموافق طالبان ہونے اورممنوعہ تنظیم کے لیے نرم گوشہ رکھنے کاالزام لگایاہے۔تحریک انصاف کی ٹیم کی قیادت پارٹی کے پنجاب چیاپٹرکے سربراہ اعجازچودھری کررہے تھے جنہیں کل اس وقت پریشانی کاسامنارہاجبکہ اقلیتی فرقہ پرحالیہ بم دھماکہ کے خلاف احتجاج کرنے والے شیعوں نے انہیں طالبان کے لیے مبینہ نرم گوشہ رکھنے کی پاداش میں اپنے مظاہرے کے مقام پرداخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔خواتین اوربچوں کے بشمول بہت سے لوگ منگل کوبلوچستان میں ایک بس پرہوئے حملے میں28زائرین کی موت کے خلاف بطوراحتجاج یہاں کے گورنرحوض کے باہر پڑاؤڈالے ہوئے تھے۔انہوں نے وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کے اس تیقن پردورروزہ دھرناختم کردیاکہ لشکرجھانگوی جوسمجھاجاتاہے کہ شیعہ اقلیت پرحملوں میں ملوث ہے‘کے خلاف منصوبہ بندکاروائی کی جائے گی۔تحریک انصاف کاوفدجب احتجاج کے مقام پرپہنچاتو دھرنے میں شامل لوگوں نے ان سے چلے جانے کامطالبہ کرتے ہوئے بتایاکہ انہیں ان لوگوں کی ہمدردی نہیں چاہئے جوطالبان کی تائیدکرتے ہیں۔چنداحتجاجیوں نے انہیں اس علاقہ سے باہرکردیا۔تحریک انصاف کے پریشانی کے شکارورکرس کواس مقام سے رخصت ہوناپڑا۔پارٹی کے قائدے پی ٹی آئی کوبتایاکہ کرکٹرسے سیاستداں بنے عمران خان نے ان کی منظوری کے بغیراحتجاجیوں سے ملاقات کے ٹیم کے اقدام پراظہاربرہمی کیا۔طالبان کے ساتھ مذاکرات پرخان کاموقف اورخیبرپختونخواہ صوبہ میں ناٹورسدات راہداریوں کی ناکہ بندی سے تحریک انصاف پارٹی پرآزادخیال لوگوں نے زبردست تنقیدکی ہے۔خیبرپختونخواہ صوبہ میں پارٹی کواقتدارحاصل ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے قائددلاوربھٹونے حال ہی میں طالبان کے لیے نرم گوشتہ رکھنے کی پاداش میں عمران خان کوبزدل قراردیا۔
Shias accuse Imran Khan's PTI of being 'pro-Taliban'
2014-01-25
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں