ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں تبلیغی جماعت کاعالمی اجتماع شروع ہوگیاہے جس میں ساری دنیاسے لوگ شرکت کررہے ہیں۔ہندوستان کے مولانااسمعیل حسین باٹلہ کے افتتاحی خطاب سے اجتماع کاآغازہوگیاجو3دن تک جاری رہے گا۔اس اجتماع کے لئے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔دریائے تراگ کے ساحل پراجتماع گاہ بنایاگیاہے۔یہ اجتماع دومرحلوں میں منعقدہورہاہے۔پہلامرحلہ26جنوری کوختم ہوگاجبکہ دوسرامرحلہ31جنوری سے شروع ہوگااور2فروری تک جاری رہے گا۔1967سے بنگلہ دیش میں عالمی اجتماع کااہتمام ہرسال کیاجارہاہے،سیکورٹی کے لئے10ہزارنیم فوجی فورس تعینات کی گئی ہے۔
World congregation of Muslims Biswa Ijtema begins in Bangladesh
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں