سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کا دورہ پاکستان

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان نے آج قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل کا مجوزہ دورہ پاکستان کا پرویز مشرف کے خلاف مغاوت کے مقدمہ سے تعلق ہے ۔ پاکستان نے کہا کہ مشرف کا مقدمہ پاکستان کا ایک اندرونی معاملہ ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ انہوں نے ایسی اخباری اطلاعات پڑھی ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ جب عرب امارات کے صدر نے پاکستان کا خانگی دورہ کیا تھا تواس وقت بھی ایسی باتیں کہیں گئیں تھیں اور کہا گیا تھا کہ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف سے بھی ملاقات کی ۔ اب ایسی باتیں سعودی وزیر خارجہ کے دورہ سے جوڑی جارہی ہیں ۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ گذشتہ سال اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل کی ملاقات ہوئی تھی ۔ ممالک کے قائدین کے درمیان اس طرح کی ملاقاتیں معمول کی باتیں ہیں ۔ سوال کیا کہ مشرف کے مقدمہ کے سلسلے میں پاکستان سے باہر کے ممالک سے کائی رابطہ قائم کیا گیا ہے تو ترجمان نے کہا کہ یہ ایک داخلی معامہ ہے ۔ اس کا پاکستان سے باہر والوں کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔ حکومت نے 70سالہ مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ کی سماعت کیلئے ایک خصوصی عدالت قائم کی ہے ۔ ایمر جنسی اور بغاوت کے جرم میں مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہورہی ہے ۔ مشرف کل عدالت میں پیش ہونے والے تھے تاہم وہ راستے ہی میں بیمار ہوگئے ۔ انہیں راولپنڈی کے فوجی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ مشرف کے اچانک عدالت جاتے وقت بیمار ہوجانے پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں اور کہا جارہا ہے کہ عالمی عناصر کے درمیان مشرف کے سلسلے میں ایک خفیہ معاہدہ طئے پایا ہے اور سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بھی اس کی ایک کڑی ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب مشرف کو بچانے میدان میں اتر رہا ہے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کے امکان کو مسترد کردیا کہ حکومت مشرف کو پاکستانن سے باہر جانے کی اجازت دے گی ۔ مشرف پہلے فوجی حکمراں ہیں جن کے خلاف بغاوت کا مقدمہ ہے ۔ انہیں سزائے حسب دوام یا سزائے موت بھی ہوسکتی ہے ۔ ان پر پاکستان سے باہر جانے پر امتناع ہے ۔
Saud Al-Faisal to visit Pakistan Monday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں