افغانستان کا 88 قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

افغانستان کا 88 قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ

کابل
(یو این آئی )
حکومت افغانستان 88قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ بنارہی ہے جس سے امریکہ اور افغانستان کے رشتوں پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ امریکہ نے گزشتہ برس مارچ میں پروان جیل کو افغانستان کے حوالے کردیا تھا اور امریکی کنٹرول سے آزاد ہونے کے بعد سے اس جیل سے 3ہزار قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے اس مرتبہ جن 88قیدیوں کی رہائی کو منصوبہ ہے ان پر امریکی قیادت والی بین الاقوامی فوج کے 80ارکان کے قتل کا الزام ہے ۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت جن قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلے گا ۔ امریکی حکام کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ ضابطوں کی خلاف ورزی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوں گے ۔ امریکی رکن پارلیمنٹ میک گین اور ایل اوگراہم نے کابل دورے کے دوران بتایا کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے کچھ مسائل پر جزوی اختلافات ہیں لیکن مشکل اوقات میں قیدیوں کی رہائی دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے جو ان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ۔
Afghanistan Plans To Release 88 Taliban Prisoners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں