بیروت میں کار بم دھماکے - 5 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

بیروت میں کار بم دھماکے - 5 افراد ہلاک

بیروت
( رائٹر)
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حکام کے مطابق ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ 60سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ کار بم دھماکہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ہوا جو شیعہ تنظیم حزب اللہ کا گڑھ ہے۔ حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار کے مطابق اس دھماکے نے ایک عمارت کے بیرونی حصے کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ بیروت شہر میں حالیہ دنوں میں کئی پر تشدد واقعات ہوئے ہیں جن کا تعلق ہمسایہ ملک شام میں جاری خانہ جنگی سے جوڑا جارہا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو سابق وزیر محمد شطح ایک کا ر بم دھماکے میں ہلا ک ہوگئے۔ محمد شطح سنی تھے اور حزب اللہ کے ناقد تھے جن کے ساتھ اس حملے میں 6افراد ہلاک جبکہ کم از کم 50زخمی ہوگئے تھے۔ لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے اس حملے کی ذمہ داری حزب اللہ پر عائد کی تھی ۔ یاد رہے کہ محمد شطح سعد حریری نے اس حملے کی ذمہ داری حزب اللہ پر عائد کی تھی۔ یاد رہے کہ محمد شطح سعد حریری کے مشیر تھے۔ المنار ٹی پر دکھائے جانے والے مناظر میں جلی اور تباہ ہوئی گاڑیاں ایک عمارت کے سامنے دیکھی جاسکتی ہیں جو اس دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہوچکی ہے۔ دھماکہ جس گلی میں ہوا اس میں دکانیں، ریسٹورینٹس اور رہائشی عمارتیں ہیں اور المنار ٹی کے مطابق یہ دھماکہ حز ب اللہ کے قریبی سیاسی دفتر کے قریب ہوا۔ اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے ایک روز قبل سنی جہاد ی گروہ کے سربراہ ماجد الماجد کو گرفتا رکیا گیا تھا۔ جس گروہ پر بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ ایرانی سفارت خانے پر حملے کے نتیجے میں 23افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بیروت میں واقع ایرانی سفارت خانے پر حملے کے نتیجے میں23افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں ملوث القاعدہ کے گروہ کے سربراہ کو لبنانی حکام نے گزشتہ روز گرفتار کرنے کا دعوی کیا ماجد الماجد جو القاعدہ سے منسلک عبداللہ عظام برگیڈ کے سعودی امیر ہیں نے کہا کہ لبنان میں حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک حزب اللہ اور ایرانی فورسس شامی حکومتی افواج کے ساتھ لڑنا بند نہیں کردیں گے۔ حزب اللہ نے شامی صدر بشار الا سد کی مدد کے لیے جنگجو شام میں بھجوائے ہیں جو سنی باغیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
نیویارک میں یو این آئی کے مطابق اقوام متحدہ نے لبنان کے دار الحکومت بیروت کے جنوبی حصے میں کل ہونے والے زبردست بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون کے ترجمان نے کہا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں لبنان کے عوام کو متحد ہوکر حکومت اور سکیورٹی فورس کے ساتھ ہونا چاہئے جو ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی طرف سے جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واردات کی سازش رچنے والوں اور حملہ آوروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے ضرورت کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے اس واردات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کی۔
Beirut explosion kills 5, injures more than 50

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں