راکیش کھرانہ ہارورڈ کالج کے ڈین نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

راکیش کھرانہ ہارورڈ کالج کے ڈین نامزد

ایک ممتاز ہندوستانی۔ امریکی اسکالر اور ماہر تعلیم راکیش کھرانہ کو جو ہارورڈ بزنس اسکول میں لیڈر شپ ڈیولپمنٹ کے پروفیسر ہیں، ہارورڈ کالج کا ڈین نامزد کیا گیاہے۔ کھرانہ نے 1998ء میں ہارورڈ بزنس اسکول اور ہارورڈ گریجویٹ اسکول آف آرٹس اینڈ سائنس کے درمیان ایک مشترکہ پروگرام کے ذریعہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ "فیکلی آف آرٹس اینڈ سائنسس (ایف اے ایس) میں سوشیالوجی کے پروفیسر بھی ہیں۔ وہ کبینٹ ہاوز کے کو ماسٹر بھی ہیں۔ ایف اے ایس برادری نے ایک ای میل کے ذریعہ ان کے تقرر کا اعلان کیا۔ ایف اے ایس کے ڈین مائیکل ڈی اسمتھ نے کھرانہ کی ستائش کرتے ہوئے انہیں انڈر گریجویٹس کو تعلیم دینے کا زبردست تجربہ ہے اور مذکورہ کالج سے ان کی وابستگی مسلمہ ہے۔

Indian-American professor Rakesh Khurana named dean of prestigious Harvard College

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں