صرف 60 ماہ میں ملک کو ترقی یافتہ بنا دینے مودی کا دعوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

صرف 60 ماہ میں ملک کو ترقی یافتہ بنا دینے مودی کا دعوی

نریندر مودی نے آج "چائے والا" کہتے ہوئے طعنہ دینے پر کانگریس کو نشانہ تنقید بنایا اور کہاکہ حکمراں جماعت غریبوں کا مذاق اڑا رہی ہے جن کیلئے وہ کچھ کرنے کے بجائے اب تک ووٹ بینک کے طورپر استعمال کرتی رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو بھی یہ کہنے پر نشانہ تنقید بنایا کہ وہ اترپردیش کو گجرات میں تبدیل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا "نیتا جی آپ کو معلوم ہے کہ گجرات میں تبدیل کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے ہر گاؤں اور سڑک پر 24گھنٹے بجلی، آپ ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس کیلئے 56انچ کا سینہ چاہئے"۔ وہ بظاہر درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کا حوالہ دے رہے تھے۔ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نے کم ازکم6ماہ کیلئے اقتدار دینے کی اپیل کی اور تیقن دیا کہ وہ ملک کی عظیم ترین صلاحیتوں کو حقیقت میں تبدیل کردیں گے تاکہ ملک دنیا کے انتہائی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک غریب نہیں ہے۔ اس دولت مند ملک کے عوام کو سیاست کی حاطر غریب رکھا گیا ہے۔ آپ مجھے 60ماہ دیں اور میں آپ سے ایک پرمسرت اور پرامن زندگی کا وعدہ کرتا ہوں۔ نریندر مودی مشرقی اترپردیش کے گورکھپور ٹاون میں ایک بڑی ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومتیں گذشتہ 60سال سے غربت کو اصل موضوع کے طورپر پیش کرنے کے باوجود اس کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہاکہ انہیں اس بات پر تعجب ہے کہ اتنے برسوں تک غریبوں کے ووٹ ملنے کے باوجود غربت میں اضافہ کیوں ہورہا ہے۔ مودی نے کہاکہ اب مجھے جواب مل چکا ہے۔ کانگریس کا سیاسی مستقبل انہیں غریب رکھنے میں ہی پوشیدہ ہے۔

Give me 60 months, I will give you a life of peace: Modi at Gorakhpur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں