31 مارچ کے بعد 2005 سے پہلے کے کرنسی نوٹ کا چلن بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

31 مارچ کے بعد 2005 سے پہلے کے کرنسی نوٹ کا چلن بند

آر بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ 2005ء سے پہلے جاری کردہ تمام کرنسی نوٹوں کو مارکٹ سے ہٹالیا جائے گا۔ تاہم بینک نے عوام سے کہاہے کہ وہ اس سلسلہ میں خوفزدہ نہ ہوں۔ بینک نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ 2005ء سے پہلے جاری ہونے والے نوٹوں کو آسانی سے پہچاناجاسکتا ہے کیونکہ اس پر طباعت کا سال شائع نہیں کیا گیا ہے۔ یکم اپریل کے بعد ان نوٹوں کو جو 2005ء سے پہلے جاری کئے گئے ہیں بینک میں دے کر نئے نوٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ آر بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی کے بعد 500 یا 1000 کے 10سے زیادہ نوٹوں کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر تبادلہ کرنے والا شخص بینک کا گاہک نہیں ہے تو اسے اپنی شناخت پیش کرنا پڑے گا۔ بینک کا کہنا ہے کہ 2005ء سے پہلے جاری کئے گئے نوٹ قانونی طورپر تسلیم کئے جائیں گے۔ تاہم عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نوٹوں کو جلد ازجلد بینکوں سے تبادلہ کرالیں۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی اور کالا دھن پر قابو پانے کے اقدامات کے طورپر 31مارچ 2014ء سے قبل شائع شدہ تمام نوٹوں کو بند کردیاجائے گا۔

Pre-2005 notes to go out of currency from March 31

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں