کانگریس کے دوبارہ برسر اقتدار آنے پر راہل وزیر اعظم ہوں گے - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

کانگریس کے دوبارہ برسر اقتدار آنے پر راہل وزیر اعظم ہوں گے - چدمبرم

ہندوستان کے وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج ایک ایسے وقت جب کہ ملک میں آنے والے انتحابات کی تیاریاں ہورہی ہیں، بی جے پی سخت تنقید کی ہے اور اس پارٹی کی معاشی پالیسوں کو معکوس اور "خونین چشم" قرار دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس اپوزیشن پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار وزارت عظمی نریندر مودی نے کبھی بھی کسی مسلم امیدوار کو میدان میں کیوں نہیں اتارا۔ چدمبرم نے اعتماد ظاہر کیا کہ اگر کانگریس اقتدار پر واپس آجائے تو راہول گاندھی، وزیراعظم ہوں گے۔ اس عہدہ کیلئے نوجوان قائد (راہول گاندھی) "زبردست صلاحیت" رکھتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں مل سکے گی اور عوام کا "انتہائی منقسمہ فیصلہ" سامنے آنے کا امکان ہے۔ یہاں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہاکہ ہندوستان میں "ہجوم۔ ڈیموکریسی" کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ہندوستان میں پارٹی پر مبنی جمہوریت قائم ہے جس میں افراد، پارٹی کے مقابلہ میں بڑے نہیں ہوسکتے۔ بی جے پی کے، مخالف مسلم رویہ پر چدمبرم نے کہاکہ ممکن ہے کہ مسلم عوام کے بعض طبقات نے بی جے پی کیلئے ووٹ دیا ہو جیسا کہ نریندر مودی خود دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مودی نے اپنی ریاست میں کسی بھی انتخابات میں ہرگز کوئی مسلم امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ "اس کے کیا معنی ہوتے ہیں؟" چدمبرم نے حیرت سے یہ بات پوچھی۔ اس سوال پر کہ وہ (چدمبرم) بی جے پی میں کیوں شریک نہیں ہوتے، چدمبرم نے جواب دیا کہ بی جے پی، ہندوستان کے تمام طبقات کی نمائندگی نہیں کرتی حتی کہ ملک کے کئی حصوں میں اس کا وجود ہی نہیں ہے۔ "اُس کی (بی جے پی) کی پالیسیاں کچھ ایسی ہیں کہ ہندوستان کا نظریہ ہی تباہ ہوجائے گا۔ اُس کا (بی جے پی کا) "خونین چشم معاشی ماڈل ہے"۔ ہندوستان کے آئندہ وزیراعظم کے بارے میں سوال پر چدمبرم نے کہاکہ "کوئی بھی بات ناممکن نہیں ہے لیکن ایسا امکان نہیں پایا جاتا کیونکہ کانگریس پارٹی کا یہ واضح موقف ہے کہ اگر وہ (کانگریس)، حکومت تشکیل دینے کے موقف میں ہوتو اس (حکومت) کی قیادت راہول گاندھی کریں گے"۔ وزیرفینانس نے کہاکہ 2004ء میں سونیا گاندھی کو قائد منتخب کیا گیا تھا لیکن دوسرے ہی روز انہوں نے (قیادت قبول کرنے سے) انکار کردیا اور دوسرے لیڈر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس ماڈل نے اپنا اثر دکھایا لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ہم پھر ایک بار اُسی ماڈل کو اپنائیں گے۔ "اگر کانگریس کو تشکیل حکومت کی دعوت دی جائے تو مجھے یقین ہے کہ راہول گاندھی، وزیراعظم ہوں گے۔

If Cong wins, Rahul will be PM: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں