ہندوستان کے ساتھ تاریخی تعلقات کی برقراری ممکن - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

ہندوستان کے ساتھ تاریخی تعلقات کی برقراری ممکن - امریکہ

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
ہندوستانی سفارتکارکی گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعدنئی دہلی کی جانب سے ظاہرکئے گئے سخت ردعمل سے عدم متاثرامریکہ نے آج اس بات پرزوردیاکہ وہ ہندوستان کے ساتھ ہنوزمستحکم وتاریخی تعلقات کوبرقراررکھ سکتاہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہاکہ ہم ہنوزیہ محسوس کرتے ہیں کہ دونوں ممالک اپنے ٹھوس تاریخی تعلقات برقراررکھ سکتے ہیں اورہماری توجہ بھی اسی پرمرکوزہے۔وہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے نئی دہلی میں واقع امریکی سفارتخانہ کی تجارتی سرگرمیوں کوروک دینے اوردیگرالزامات سے متعلق سوالات کے جواب دے رہی تھیں۔انھوں نے کہاکہ امریکہ برسرعام ہندوستان کے خلاف اپنی کوئی شکایت درج نہیں کرائے گا،ہم اپنی شکایات کااظہارمخفی طورپرکریں گے اورمسائل کوڈپلومیٹ سطح پرحل کرنے کی کوشش کریں گے۔بہرحال ہم ہندوستان کے ڈپلومیٹک اقدامات کاجائزلے رہے ہیں،بیشترمعاملات تکنیکی والجھے ہوئے ہیں اورہم ان پرنظررکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے تاہم امریکی تشویشات کے تعلق سے کوئی تفصیل نہیں بتائی ینزانھوں نے اس صورتحال کوعمل درعمل قراردینے سے بھی انکارکردیا۔انھوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتی کہ ہندوستان میں ردعمل کے طورپرنئی دہلی نے متذکرہ اقدامات کئے ہیں تاہم بلاشبہ ہم ہندوستان کی خواہشات کاجائزہ لے رہے ہیں اور حکومت ہندکے ساتھ قریبی ربط میں ہیں۔انھوں نے مزیدکہاکہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کوآگے لے جانے کے خواہاں ہیں،امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ نجی طورپربات چیت کی ہے۔انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ امریکی عہدیداروں کیلئے یہ ضروری ہے کہ مقامی قوانین پرعمل کیاجائے۔
Possible retention of historical ties with India - USA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں