زرداری رشوت خوری مقدمہ میں حاضر عدالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

زرداری رشوت خوری مقدمہ میں حاضر عدالت

(پی ٹی آئی)
پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری آج ایک عدالت میں پیش ہوئے۔زرداری کے خلاف رشوت خوری کے الزامات کے تحت وہ حاضرعدالت ہوئے۔اس موقع پرسخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ان کے موکل کے خلاف احتساب عدالت الزامات عائدنہیں کرسکتی۔اس کے بعدعدالت نے مقدمہ کی سماعت18جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔امجداقبال ایڈوکیٹ نے کہاکہ اس سلسلہ میں دلائل آئندہ پیشی میں پیش کئے جائیں گے اورفردجرم سے متعلق امورپیش کئے جائیں گے۔عدالت سے باہرنکلتے ہوئے زرداری نے اپنے حامیوں کے استقبال کاہاتھ ہلاکرجواب دیا۔زرداری اس وقت سیاہ کوٹ اورسیاہ کیپ پہنے ہوئے تھے۔وکیل فاروق نائیک نے کہااس معاملہ میں زرداری پرالزام لگانے کی کوئی بنیادی نہیں ہے۔پانچ مقدمات کے سلسلہ میں زرداری سخت سیکیورٹی عدالت میں پہنچے۔ان کے خلاف پانچ مقدمات ہیں۔ان مقدمات میں پولوگراؤنڈ،ایس جی ایس،اوراسس ٹراکٹرمعاملت سے امورشامل ہیں۔سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالت کااحترام کرتی رہی ہے۔اس کاثبوت یہ ہے کہ سابق صدرزداری آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔رحمن ملک نے کہاکہ جیل یاہتھکڑیاں پیپلزپارٹی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سابق میں زرداری تین پیشیوں میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری جمعرات کواسلام آباد میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان پروزیراعظم ہاؤس میں پولوگراؤنڈکی تعمیرکے مقدمہ کے سلسلے میں فردجرم عائدنہیں کی جاسکی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائک نے عدالت میں درخواست دائرکی گئی کہ اس ریفرنس میں کہاکہ ان کے موکل پرفردجرم عائدکی ہی نہیں جاسکتی۔عدالت نے اس درخواست پرسماعت کواٹھارہ جنوری تک کے لیے ملتوی کردیاہے۔سابق صدرکے وکلانے درخواست کی ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث آصف علی زرداری کوآئندہ سماعتوں میں عدالت میں پیشی سے استثنی دیاجائے۔اس پرعدالت نے کہا کہ اس حوالے سے تحریری درخواست دی جائے جس پرعدالت فیصلہ کرے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زردای صدارت چھوڑنے کے بعدچہارشنبہ کے روزپہلی مرتبہ اسلام آباد پہنچے۔سابق صدرآصف زرداری کی پیشی کے موقع پرصرف11افرادکوکمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے سکیورٹی اداروں کے عملہ کواپناتعارف بھی کروایااوریہ بھی کہاکہ وہ آصف علی زرداری کے ساتھ آئے ہیں لہذااُنھیں کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی جائے۔عملہ نے کہاکہ وہ کسی بھی عہدے پررہے ہیں لیکن اس فہرست میں اُن کانام شامل نہیں۔آصف علی زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پرصرف40کے قریب سکیورٹی عہدیداراُن کے ساتھ تھے اور2سکیورٹی کی گاڑیاں تھیں جبکہ سابق فوجی صدرپرویزمشرف کی حفاظت کے لیے300سے زائدعہدیدارتعینات ہیں۔آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک گذشتہ سماعتوں پراحتساب عدالت کویقین دہانیاں کرواتے رہے ہیں کہ اُن کے موکل عدالت میں پیش ہوں گے۔اس سے پہلے سابق صدرسکیورٹی وجوہات کی بناپرعدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔عدالت نے دفاقی حکومت سے کہاتھاکہ وہ انھیں بلٹ پروف سکیورٹی فراہم کرے۔آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاکاکہناہے کہ پولوگراؤنڈ کیس میں اُن کے موکل کے خلاف فردجرم عائدہونے کے بعدوہ عدالت میں آصف زردای کوپیشی
سے مستثی قراردینے کے لیے عدالت میں درخواست دائرکریں گے۔جمعرات کواحتساب عدالت میں پاکستان کے سابق صدرپرپولوگراونڈیفرنس میں فردجرم عائدہونے کے علاوہ اُن کے خلاف دائردیگرچارریفرنسوں میں گواہوں کے بیانات بھی قلمبندکیے جائیں گے۔آصف علی زرداری کے خلاف نوازشریف کے سابقہ دورحکومت میں چارریفرنسوں سمیت بارہ مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں سے وہ آٹھ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔احتساب عدالت میں دائرجن چار ریفرنسوں میں ابھی تک وہ ملزم ہیں جن میں ایس جی ایس کوٹیکنا،اے آروائی گولڈ،ٹریکٹروں کی خریداری اوروزیراعظم ہاؤس میں پولوگراؤنڈکی تعمیرکے زیفرس شامل ہیں۔ان ریفرنسزمیں ایس جی ایس،کوٹیکنا،اے آروائی گولڈاورٹریکٹر سکیم شامل ہیں۔عدالت نے ان مقدمات میں گواہوں کونوٹس بھی جاری کررکھے ہیں۔اسلام آبادپولیس نے سابق صدرکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پروہاں پرحفاظتی اقدامات سخت کردیے ہیں اورغیرمتعلقہ افرادکوعدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ ان مقدمات میں شریک دیگرافرادکی ضمانتیں ہوچکی ہیں جبکہ آصف علی زرداری کے عہدہ صدارت پرہونے کی وجہ سے اُنھیں استثنی حاصل تھااوران کے خلاف ان مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی تھی۔سابق حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے کہاگیاہے کہ وہ جمعرات کوآصف علی زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پروہاں موجودہوں۔سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ انصاف نہ صرف ہوناچاہیے بلکہ ہوتاہوانظربھی آناچاہیے۔شریف برادران کانام لیے بغیراُنھوں نے کہاکہ وہ دیکھیں گے کہ جن دیگرافرادکے خلاف احتساب عدالتوں میں مقدمات ہیں۔اُنھیں کب طلب کیاجاتاہے۔خیال رہے کہ آصف زرداری کے خلاف نوازشریف کے سابقہ دورحکومت میں12مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں سے وہ8مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔
Pakistan's Zardari appears in anti-corruption court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں