اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر نے بتایا کہ مائکر وبلاگنگ سائٹ پر ان کی نمائندگی کرنے والے جعلی پوسٹس کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئیٹر سائٹ کا قیام عمل میں لانے کا خیال ذہن سے نکال دیا ہے ۔ اس کے باجود ٹوئٹر پر کئی جعلی اکاونٹس سر گرم ہیں جن میں بعض ایسے بھی ہیں جن پر بعض صحافیوں کی توجہ مرکوز رہتی ہے ۔ جن میں پی ایم ایل (این) پارٹی اکاونٹ ،سرکاری پی ٹی وی ،حتی کہ ان کی دختر پر مریم نواز کا اکاونٹ بھی شامل ہے ۔ جعلی ٹوئٹر اکاونٹس کا تنازعہ رواں ہفتہ کے دوران منظر عام پر آیا جبکہ ایک اکاونٹ پر یہ اطلاع دی گئی کہ وزیر اعظم عوام سے خطاب کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی عوام میں کھلبلی مچ گئی اور حلقہ میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ نواز شریف شاید شمالی وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی ٹوٹر اکاونٹ نہیں ہے ۔ جعلی ٹوئیٹر اکاونٹ کے ذریعہ بعض اطلاعات کو وزیر اعظم سے منسوب کیا جارہا ہے ۔ ان جعلی ٹوئیٹر اکاونٹس کو بند کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس اعلان کے باوجود بعض جعلی ٹوئٹر ساٹس پر فرضی پوسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض ہندوستانی صحافیوں کے علاوہ خود پاکستانی میڈیا کی ممتاز شخصیتیں ان اطلاعات پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں ۔ وزیر اعظم کے علاوہ فوجی سربراہ جندل راحیل شریف سے بھی کئی جعلی اکاونٹس منسوب ہیں ۔ فوجی میڈیا بار ہایہ وضاحت کرچکا ہے کہ ایسے تمام اکاونٹس جعلی ہیں اس کے باجود یہ اکاونٹس سر گرم ہیں ۔
PM Sharif's office says he has no Twitter account
2014-01-26
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں