جنیوا کانفرنس میں شام کے نمائندے اور حزب مخالف روبرو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

جنیوا کانفرنس میں شام کے نمائندے اور حزب مخالف روبرو

جنیوا
(اے ایف پی)
حکومت شام اور حزب مخالف بالآخر اقوام متحدہ کی زیر ثالی امن بات چیت کی میز پر روبرو ہوئے۔ کل کے نمائشی اجلاس کے بعد ثالثی کا رول ادا کرنے والے الاخضر الابراہیمی کے ساتھ فریقین ایک ہی کمرہ میں بیٹھے۔ الاخضر البراہیمی کی خاتون ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ اجلاس کے دوران الاخضر تقریباً نصف گھنٹہ تک بولتے رہے جبکہ فریقین ثالث کے باتیں دھیان اور پوری توجہ سے سنتے رہے۔ بات چیت ختم ہونے کے بعد دونوں مخالف گروپس 2مختلف کمروں میں چلے گئے اور توقع ہے کہ اب الاحضر البراہیمی دونوں گروپس کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک دوسرے کو اس سے مطلع کریں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے نمائندہ ٹیم کے ایک رکن انس العبدہ نے بتایاکہ دمشق میں عوام کے قاتلوں کے نمائندوں کے روبرو ہونا ہمارے لئے دشوار امر تھا۔ تاہم شامی عوام کی خاطر ہم نے یہ بھی گوارا کرلیا۔ توقع ہے کہ فریقین آج شام تک ایک بار پھر اسی کمرہ میں یکجا ہوں گے جس کے بعد اجلاس میں انسانی مسائل پر گفتگو ہوگی۔ بات چیت بالخصوص زیر محاصرہ شہر حمص کی صورتحال پر مرکوز رہے گی تاہم حکومت کے نمائندوں نے بتایاکہ بات چیت عام مسائل تک ہی محدود رہے گی۔ اگرچہ اجلاس مختصر ہا تاہم اولین دشوار دن کے بعد پیشرفت کے امکانات واضح ہونے لگے ہیں جبکہ صدر بشارالاسد کے نمائندوں نے اپوزیشن پر بات چیت میں رخنہ اندازیوں کاالزام عائد کرتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔ فریقین کو ایک ہی کمرہ میں اکٹھا کرنے اور روبرو بات چیت پر آمادہ کرنے کا سہرا اقوام متحدہ، امریکہ اور روس کے سر ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے خاتمہ اور خونریزی کا مسئلہ بند کرانے میں سفارتی کوششوں سے متعلق ان تینوں کا رول اہم رہا ہے۔ الاخضر لبراہیمی نے کل یہ اعلان کیا تھا کہ فریقین روبرو بات چیت پر رضامند ہوگئے ہیں۔ یہ کام اتنا بھی آسان نہ تھا تاہم میرا خیال ہے کہ فریقین اس بات سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں کہ داؤں پر کیا لگا ہے۔ اپوزیشن اس بات پر مصر ہے کہ بات چیت اقتدار سے بشارالاسد کی بے دخلی اور جنیوا میں اولین امن کانفرنس کے دوران متفقہ معاہدہ کے مطابق عبوری حکومت کے قیام پر مرکوز ہونی چاہئے۔ حکومت دوسری جانب یہ دعویٰ کرتی ہے کہ حالیہ کانفرنس میں (جنیواII) اسد کے رول سے متعلق نہیں۔ علاوہ ازیں ابتدائی مرحلہ میں بشارالاسد کی، اقتدار سے دستبرداری یا بے دخلی کا تذکرہ موجود نہیں۔
Syrian gov't, opposition reps meet UN envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں