اسلام آباد
(آئی اے این ایس )
امریکہ ۔ پاکستان کی وزارتی سطح پر واشنگٹن میں حکمت عملی مذاکرات تقریبا 4سال بعد منعقد ہورہے ہیں جن میں ذیلی بر اعظمی تعلقات اور افغانستان پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن کے پس منظر میں یہ بات بتائی جس کی اطلاع اسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان نے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نہیں سمجھتے ہیں کہ افغانستان ہاتھ سے چلا جائے گا ۔ یہ پاکستان کے شمال مغربی علاقہ میں مستقل طور پر واقع ہے لہذا میں باور کرتا ہوں کہ ملک ایک عنصر کو بر قرار رکھے گا لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ، ہمیں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات سے بہت دلچسپی ہے اور ہم اس میں بہتری کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اس سلسلہ میں دونوں فریقین کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور پاکستان کے قومی سلامتی مشیر سر تاج عزیز محکمہ خارجہ میں علی الترتیب مذاکرات میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے ۔
Islamabad, Washington set to resume strategic dialogue
2014-01-26
تاریخ اشاعت : 2014-01-26
زمرہ
sub-continent
پاکستان امریکہ وزارتی سطح پر 4 سال بعد واشنگٹن میں حکمت عملی مذاکرات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں