امریکی وفاقی حکومت کے مصارف بل کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-19

امریکی وفاقی حکومت کے مصارف بل کو منظوری

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
صدر بارک اوباما نے ایک ارب کرور ڈالر پر مشتمل مصارف بل پر دستخط کرتے ہوئے اسے بھاری اخراجات قرار دیا ۔ اس بل میں پاکستان کو امداد جاری رکھنے کو مشروط قرار دیا گیا ہے ۔ اس بل کی منظوری سے ستمبر2014کے اختتام تک وفاتی حکومت کے تمام اخراجات کی پا بجائی ہوگی ۔ 1582صفحات پر مشتمل بل کو ایوان نمائندگان اور سینٹ دونوں کو ہی منظوری حاصل ہوچکی ہے ۔ تاہم وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی جانب سے اس کی توثیق ضروری ہے کہ پاکستان ، حقانی نٹ ورک ، کوئٹہ شوری طالبان ،لشکر طیبہ ،جیش محمد اور القاعدہ کے علاوہ دیگر ملکی وغیرہ ملکی دہشت گرد گروپوں کے خلاف امریکی کاروائیوں میں تعاون کر رہا ہے ۔ اس بل میں یہ وضاحت بھی کر دی گئی ہے کہ پاکستان ایسے تمام گروپس کی تائید وحمایت کے خاتمہ کے تمام ٹھوس اقدامات کرے گا اور اپنی سر زمین پر انہیں اڈے قائم کرنے اور یہاں سے دیگر پڑوسی ممالک کے خلاف کاروائیاں کرنے کا موقع نہیں دے گا ۔ علاوہ ازیں امریکہ نے پاکستان کو 33ملین ڈالر امداد روک رکھی ہے اور اس کی جرائی کے لیے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ االقاعدہ کے مقتول قائد اسامہ بن لادن کا پتہ معلوم کرنے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو نہ صرف رہا کیا جائے بلکہ ان کے خلاف عائد تمام الزامات واپس لئے جائیں ۔ بل میں یہ شرط بھی واضح کردی گئی ہے کہ وزیر خارجہ ، کانگریس میں اس کی تصدیق بھی کریں گے کہ پاکستان ،امریکہ یا امریکی اتحادی افواج کے خلاف دہشت گرد سر گرمیوں میں تعاون اور اس کی حمایت نہیں کر رہا ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستانی افواج اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے ماہرین پاکستان کے سیاسی وعدلیہ عمل میں ماورائے عدالت مداخلت نہیں کر رہے ہیں ۔ بالغرض محال پاکستان ان مقاصد کے حصول اور کامیابیوں کی جانب خاطر خواہ پیشترفت نہیں کرتا تو امریکی وزیر کارجہ کو اسلام آباد کو امداد کا سلسلہ بند کردینے کا مکمل اختیار ہوگا کہ کانگریس نے اوباما انتظامیہ سے مصارف پلان جس میں لائق حصول مستقل کامیا بیوں کے علاوہ پیشترفت میں سنگ میل کے قیام ،غربت کے خاتمہ سے متعلق متوقع نتائج اور پاکستان میں مجموعی رتقی وار تقا، انسداد دہشت گردی ،قانونی کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے موافق ماحول اور شفاف ولائق احتساب حکمرانی کا بھی مطالبہ کیا ہے ، امریکی معیشت کے حوالہ سے اوباما نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ 5برسوں کے دوران نمایاں ترقی کی ہے اس کے باوجود ناکافی اور غیراطمینان بخش ہے ۔ یہاں یہ یاد دہانی بیجانہ ہوگی کہ گذشتہ 5برسوں سے امریکی معیشت بحران کا شکار ہے ۔ اوباما نے بل پر دستخط کرتے وقت اعتراف بھی کیا کہ امریکہ عالمی کسا دبازاری سے بہت زیادہ متاثر رہا اور گذشتہ چند برسوں کے دوران بحران سے نجات کی جدوجہد بھی جاری رہی ۔ اس بحران سے نجات حاصل کرنے میں ہمارے عمل میں کچھ ھد تک ست رفتاری بھی ظاہر ہوئی جس کے سبب معیشت میں نمو کی رفتارکو نقصان پہنچا ۔ علاوہ ازیں عوام اس سے بہت زیادہ متاثر رہے ۔
Obama Signs Government Spending Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں