امریکی پالیسی میں معیشت روزگار اور ماحولیات کو اہمیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

امریکی پالیسی میں معیشت روزگار اور ماحولیات کو اہمیت

واشنگٹن
(رائٹر)
صدربارک اوباماکااسٹیٹ آف دی یونین خطاب ملک کی معیشت روزگاراورماحولیات پرمرکوزرہے گاتاہم وہ کی اسٹون ایکسل آئیل پائپ لائن کے تذکرہ کاامکان نہیں ہے۔کی اسٹون اسٹون کی تجویزکے تقریبا5سال بعدکناڈاکے عہدیدار،امریکی ریپبلکن اوربعض کنزروٹیوڈیموکریٹس اس خصوصی میں وائٹ ہاوزکی جانب سے فیصلہ نہ کرنے پرمایوسی کاشکارہیں۔ٹرانس کناڈاکارپوریشن پراجکٹ جس کے تحت البرٹاکناڈاسے اسٹی سٹی نبراسکاتک1900کیلومیٹرپائپ لائن کی تعمیر شامل ہے،جہاں وہ سابق میں منطورہ لائن کومربوط کرے گا۔اس اقدام سے یومیہ امریکی خلیجی ساحل پرموجودریفائنرتک البرٹاکے تیل کے کنووں سے زائداز8لاکھ بیارل اضافی خام تیل فراہم ہوسکے گا۔گذشتہ5برسوں سے’دی گریٹ ڈپریشن ک‘کے بعدسے بدترین معاشی بحران کے بعدسے اب تک لاکھوں امریکی بیروزگارہیں۔حالیہ اعدادوشمارکے مطابق اس وقت امریکہ بھرمیں بیروزگاری کی شرح6.7ہے۔وائٹ ہاؤزکے سینئرمشیرڈین فیفرنے حامیوں کوہفتے بھیجی گئی ایک ای میل میں بتایاکہ صدراوباماملک کی معیشت کوبہتراورمضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات اورلائحہ عمل دیں گے جس سے ملک میں مڈل کلاس کی معاشی حیثیت بہتراورمضبوط ہوگی۔ڈین فیفرکے مطابق کانگریس کے سامنے صدراوباماکے لیے یہ تقریرایک موقع اورامیدکے مترادف ہوگی۔گذشتہ5برسوں سے دی گریٹ دپریشن کے بعدسے بدترین معاشی بحران کے بعدسے اب تک لاکھو ں امریکی بے روزگارہیں۔حالیہ اعدادوشمارکے مطابق اس وقت امریکہ بھرمیں بے روزگاری کی شرح6.7ہے۔وائٹ ہاؤس کے مشیرکاکہناتھاکہ صدراوباما2014ء کوکانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کے موقع کے طورپردیکھ رہے ہیں اوروائٹ ہاؤس کے مطابق یہ سال عملی اقدامات کاسال ہے مگرساتھ ہی یہ بھی واضح کیاگیاکہ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں روزگارکے مواقع پیداکرنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔صدراوباماقانون سازوں کے لیے انتظارنہیں کریں گے۔یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ میں ریپبلکن اورصدراوباماکی ڈیموکریٹک جماعت کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرتے جارہے ہیں،توقع ظاہرکی جارہی ہے کہ صدراوبامااسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اپنے ہیلتھ کئیرکے قانون کادفاع،امیگریشن اصلاحات اورعالمی معاملات کوبھی زیربحث لائیں گے جس میں افغانستان سے امریکی افواج کاانخلاء اورایران سے متعلق معاملات پربھی بات کی جائے گی۔اسٹیٹ آف دی یونین خطاب صدراوباماکاسٹیٹ آف دی یونین کاپابچواں خطاب ہوگا۔توقع کی جارہی ہے لاکھوں امریکی یہ خطاب براہ راست دیکھیں گے۔
Obama's 2014 State of the Union Address - US Economy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں