ہند کناڈا سیاحت اور معاشی تعلقات میں تیزی لانے کیلیے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-28

ہند کناڈا سیاحت اور معاشی تعلقات میں تیزی لانے کیلیے اقدامات

ٹورنٹو
(پی ٹی آئی)
کناڈامیں متعین ہندوستان قونصل جنرل اکھلیش مشرانے کہاکہ ہندوستانی قونصل خانہ ویزاکی کاروائی کومزیدشفاف بنانے اوردونوں ملکوں کے درمیان فضائی سفر‘سیاحت‘سماجی‘ثقافتی اورمعاشی تعلقات میں تیزی لانے کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں۔کل یوم جمہوریہ کے موقع پرترنگالہرانے کے بعدمشرانے کہاکہ ہم نے قونصلرکی خدمات کی فراہمی اورکاروائیوں کی انجام دہی میں درمیانی آدمی کی تمام ترخدمات کوختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ویزا کی کاروائی میں یکسانیت لانے کے لیے قونصل خانہ میں جواقدامات کئے گئے ہیں ان میں ای میل کے فوری جواہات،تیزی کے ساتھ ویزاکی فراہمی اورعوامی شکایات کی سماعت کے لیے تیزرفتارنظام شامل ہے۔قبل ازیں مشرانے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے عوام سے خطاب کے متن کوپڑھ کرسنایا۔شدیدترین سردی کے باوجودکناڈامیں رہنے والے ہندوستانیوں کی بڑی تعدادنے تقریب میں شرکت کی۔ہند۔کناڈائی تنظیموں کے ارکان بشمول ستیش ٹھکرسابق صدرانڈوکناڈاچیمبرس آف کامرس،راجیش گپتاصدرنشین وسی ای اواسٹیٹ بینک آف انڈیا(کناڈا)اس موقع پرموجودتھے۔انہوں نے کہاکہ اگست2013ء کے اواخرمیں ہمارے پاس زائداز2500درخواستیں بشمول پاسپورٹ،اوسی آئی،پی آئی او،پی سی سی،سرینڈرسرٹیفکٹ جوزیرالتواء تھے اورڈسمبر2013ء تک ویزادرخواستوں کی یکسوئی کردی گئی ہے۔
Canadians to benefit from India's fast-track visa regime

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں