ہندوستان کو این ڈی اے موقف دینے پر پاکستان کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

ہندوستان کو این ڈی اے موقف دینے پر پاکستان کا غور

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے ایک وزارتی وفدکے دورہ ہندسے عین قبل پاکستان نے آج کہاہے کہ وہ،ہندوستان کوانتہائی پسندیدہ ملک(ایم ایف این) کا(متنازعہ)موقف دینے کے بجائے غیرامتیازی رسائی(\'\'این ڈی اے\'\')موقف دینے پرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔پاکستان کے وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے یہاں پی ٹی آئی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ\'\'غورمکررجیسی کوئی بات نہیں ہے۔صحیح طریقہ،معمول کے مطابق تجارتی تعلقات رکھنے کاہے۔بحالت موجودہ ہم این ڈی اے موقف دینے پرتوجہ کوزکئے ہوئے ہیں\'\'خان سے سوال کیاگیاتھاکہ آیاہندوستان کوایم ایف این موقف دینے کی تجویزپرغورمکررہورہاہے،یہ موقف دینے کافیصلہ2012میں کیاگیاتھا۔خان نے کہاکہ\'\'یہ محض ایک نام/اصطلاح ہے۔ہم،معمول کے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں اوراس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ دونوں ممالک کی کوئی منفی فہرست(اشیائے تجارت)نہ رہے۔
No MFN status to India for now

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں