چین اور مسلم ممالک کے درمیان پاکستان ایک اہم وسیلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

چین اور مسلم ممالک کے درمیان پاکستان ایک اہم وسیلہ

بیجنگ
(پی ٹی آئی)
چین نے مالی بحران سے دوچارپاکستان کوایک نیوکلیرپاورپلانٹ کے لے6بلین ڈالرقرض مہیاکیاہے۔سرکاری میڈیانے چین کے اس قدم کوجائزاورصحیح قراردیتے ہوئے کہاکہ جنوب ایشیائی ملک دراصل مسلم دنیاکے ساتھ تعلقات میں پُل کارول اداکرے گااوردہشت گردی سے مقابلہ میں بھی اس سے کلیدی تعاون حاصل ہوگا۔چائنانیشنل نیوکلیرکارپوریشن کراچی میں نیوکلیرری ایکٹرس کی تعمیرکے لیے یہ قرض فراہم کرے گا۔ری ایکٹرزکی تعمیر2019میں مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔بیجنگ کی جانب سے قرض پیشکش سے پاکستا ن کی لڑکھڑاتی معیشت میں جان آجائے گی اورسماجی شورش سردپڑجائیں گی کیونکہ ملازمتوں کے نئے اوربے شمارمواقع پیداہوں گے۔انفراسٹرکچرکوترقی حاصل ہوگی اورجدیدعصری ترقی یافتہ ٹکنالوجیزمتعارف ہوں گی۔ان سب کے مجموعی اثرات سے پاکستان کی معیشت میں نموکے امکانات پیداہوں گے۔گلوبل ٹائمزمیں شائع ایک مضمون میں حکومت کے اس قدم کادفاع کرتے ہوئے ان دلائل کے ساتھ مزیدلیلیں پیش کی گئیں جن میں وضاحت کی گئی کہ سیاسی اورسفارتی نظریہ سے بھی پاکستان کے ساتھ تعاون،چین کے لیے سودمند ہوگاکیونکہ مغربی اورشمالی ایشیائی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تعلقات میں فروغ کاوسیلہ بنے گا۔ان ممالک کے علاوہ بحرہندکے ممالک کے ساتھ بھی متاسم گہرے ہونے کے مواقع حاصل ہوں گے۔رپورٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ بلاشبہ پاکستان کے ساتھ چین کی جانب سے نیوکلیرتوانائی شعبہ میں تعاون ہندوستان اورامریکہ کے لے باعث پریشانی ہوگاکیونکہ ان دونوں ممالک کے درمیان اس شعبہ میں باہمی تعاون برسوں سے جاری ہے۔پاک۔چین معاہدہ تاہم کامیابی ہی کامیابی کاراستہ ہے۔اس سے پاکستان کی توانائی ضرورتوں کی یکسوئی ہوگی۔معاشی وسماجی فروغ کے علاوہ باہمی تعلقات کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگاکراچی میں ری ایکٹرس کی تعمیرمیں چینی تعاون کی ہندوستان اورامریکہ کی جانب سے مخالفت ہورہی ہے کیونکہ نئے پلانٹس کی تعمیرکے لیے نیوکلیرسپلائرس گروپ(این ایس جی)سے کلےئرنس حاصل نہیں کی گئی ہے۔مضمون میں صاف الفاظ میں کہاگیاکہ پاکستان کی معیشت میں نمواورسماجی وسیاسی استحکام چین کے حق میں ہے۔مضمون میں پاکستانی مقبوضہ کشمیرکے سرحدسے متصل ایغورمسلم اکثریت کے حامل صوبہ زنجیانگ کے حوالہ سے کہاگیاکہ سیاسی طورپرمستحکم پاکستان سے دنیاکی دوسری سب سے بڑی معیشت کوبے پناہ فائدہ پہنچے گا۔بصورت دیگراس کے مفادات مغربی ایشیاء میں وباکی صورت پھیلتی دہشت گردی کے نرغہ میں ہوں گے۔علاوہ ازیں سلک روڈمعاشی پٹی کی ترقی اورچین کی مجوزہ21ویں صدی کی جہازرانی سلک راہداری کوترقی دراصل پاکستان کے ساتھ گہرے اورانتہائی قریبی تعلقات سے ہی ملے گی کیونکہ روایتی سلک روڈپاکستان سے ہی ہوکرگذرتاہے۔کراچی میں نیوکلیرس کی تعمیرمیں چینی تعاون خوداس کی اپنی توانائی سیکیورٹی کی ضمانت ہوگاکیونکہ پاکستان جغرافیائی اعتبارسے خلیج فارس سے متصل ہے اوراس لحاظ سے چین کے لیے وسائل خصوصی طورپرایران اورعراق سے پٹرولیم اورقدرتی گیس درآمدات دہانہ ہے۔چین نے ایران کے قریب پاکستان کے گوادرپورٹ کوزنجیانگ سے مربوط کرنے کثیربلین ڈالرپرمشتمل ایک پلان تیاررکھاہے۔
Pakistan bridgehead for China to develop ties with Muslim world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں