سی بی آئی اسپورٹس فراڈ تحقیقاتی یونٹ قائم کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-16

سی بی آئی اسپورٹس فراڈ تحقیقاتی یونٹ قائم کرے گی

کھیل کود کے شعبہ میں کرپشن کی بڑھتی لعنت کا نوٹ لیتے ہوئے سی بی آئی عنقریب ایک خصوصی یونٹ قائم کرے گی تاکہ اسپورٹس میں فراڈ، فکسنگ اور غیر قانونی بٹنگ سے متعلق معاملات سے نمٹا جاسکے۔ سی بی آئی ڈائرکٹر رنجیت سنہا نے آج یہاں فیفا انٹر پول نیشنل ورکشاپ میں یہ اعلان کرتے ہوئے اس بات کو اجاگر کیا کہ قانونی ڈھانچہ کا فقدان اسپورٹس میں دھوکہ دہی سے تعلق رکھنے والے کیسس کی تحقیقات میں اصل رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی بی آئی میں ہم نے اس بات کا نوٹ لیا ہے کہ کھیل کود کے شعبہ میں بالعموم اور فٹبال و دیگر کھیلوں میں بالخصوص کرپشن کی لعنت بڑھتی جارہی ہے۔ ہم بہت جلد خصوصی کرائم برانچ کے تحت سی بی آئی میں اسپورٹس فراڈ تحقیقاتی یونٹ قائم کریں گے۔ یہ یونٹ اسپورٹس میں کرپشن سے متعلق انٹلیجنس معلومات اور اعداد و شمار کی ذخیرہ گاہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ یونٹ دنیا بھر کی نفاذ قانون ایجنسیوں کے ساتھ تال میل پیدا کرے گا اور ریاستی پولیس فورسس کے ساتھ تال میل کیلئے نوڈل ایجنسی کے طورپر کام کرے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ میاچ فکسنگ اور دیگر بدعنوانیوں سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو فروغ دئیے ہم اسپورٹس فیڈریشن کے ساتھ بات چیت اور تال میل پیدا کریں گے۔ اس سوال پر کہ جب کھیل کود کے شعبہ میں کرپشن کی تحقیقات کیلے کوئی قانونی ڈھانچہ موجود نہیں ہے تو پھر یہ یونٹ کس طرح کام کرے گا۔ سی بی آئی عہدیداروں نے کہا کہ کھیل کود کے شعبہ میں کرپشن سے نمٹنے وزارت کھیل کود ایک قانون کو قطعیت دے رہی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ہم اس یونٹ کے قیام کیلئے مرکزی حکومت کو ایک تجویز روانہ کریں گے۔

CBI to set up special unit to probe sports fraud

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں